جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان بھر میں جعلی کرنسی بڑے پیمانے پر پھیل گئی،عوام بالخصوص تاجر برادری کوجعلی کرنسی سے بچنے اورمحتاط رہنے کیلئے خصوصی ہدایات جاری

datetime 21  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے عوام بالخصوص تاجر برادری کو جعلی کرنسی سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے سٹیٹ بینک آف پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ اس گھناؤنی تجارت میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین اقدامات اٹھائے۔ لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید اور نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا کہ

حکومت لوگوں کو اصل کرنسی نوٹ کے سکیورٹی فیچرز بتانے کے لیے مہم چلائے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی کرنسی پھیلانے والے مافیا کا خاتمہ کرنے کے لیے حکومت کو اپنے تمام وسائل بروئے کار لانے چاہئیں کیونکہ اس کی وجہ سے نہ صرف عوام اور تاجر برادری کو ہی بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ ملکی معیشت پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ انہوں نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو مشورہ دیا کہ وہ کم از کم اپنی مین برانچوں پر جعلی کرنسی کا پتہ چلانے والی مشینیں اور دیگر آلات ضرور نصب کرے جن سے عوام بھی بلامعاوضہ استفادہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان جعلی کرنسی کے استعمال پر عائد سزاؤں کی بھرپور تشہیر کرے ۔ عوام کی حوصلہ افزائی کی جائے کہ اگر اُن کے پاس جعلی نوٹ آئیں تو وہ انہیں قریبی بینک یا سٹیٹ بینک آف پاکستان کے بینکنگ سروس کارپوریشن آفس میں جمع کروائیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس کی اطلاع کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اگر جعلی کرنسی پھیلانے والے مافیا کو آہنی ہاتھوں کے ساتھ جڑ سے نہ اکھاڑا تو معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔  لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید اور نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا کہ حکومت لوگوں کو اصل کرنسی نوٹ کے سکیورٹی فیچرز بتانے کے لیے مہم چلائے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی کرنسی پھیلانے والے مافیا کا خاتمہ کرنے کے لیے حکومت کو اپنے تمام وسائل بروئے کار لانے چاہئیں

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…