جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

صاف پانی سکینڈل، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد کی گرفتاری، ن لیگ ایک اور بڑی مشکل میں پڑ گئی، علی عمران نے عدالت سے کیا وعدہ کیا اور اس وقت کہاں ہے؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 21  مئی‬‮  2018 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے داماد علی عمران صاف پانی کمپنی سکینڈل میں آج پھر نیب حکام کے سامنے پیش نہ ہوئے، عدم تعاون پر ان کی گرفتاری کا امکان ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نیب کی جانب سے وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف کو 5 بار طلب کرنے کے

باوجود وہ صرف ایک بار ہی پیش ہوئے۔ شہباز شریف کے داماد 24 اپریل کو پیش ہوئے لیکن سوالات کے جوابات دینے میں ناکام رہے۔ علی عمران نے نیب سے سوالات کے جواب جمع کرانے کے لیے تین مئی تک کا وقت مانگا تھا۔ واضح رہے کہ 24 اپریل کو نیب حکام نے شہباز شریف کے داماد علی عمران سے 14 سوال کیے جن میں سے وہ گیارہ سوالوں کے جواب نہ دے سکے، علی عمران نے نیب سے کہا تھا کہ وہ بیرون ملک نہیں جائیں گے مگر وہ وعدہ کرنے کے باوجود بیرون ملک چلے گئے، جس کے بعد وہ پیش نہ ہوئے۔ ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ علی عمران 3 مئی، 7 مئی اور 21 مئی کو نیب میں پیش نہیں ہوئے۔ نیب کی طرف سے بھیجا گیا سوال نامہ ابھی تک علی عمران کی طرف سے واپس نہیں دیا گیا ہے اور وہ کسی قسم کے ثبوت بھی نیب کو دینے میں ناکام رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز کے داماد علی عمران صاف پانی کمپنی سکینڈل میں آج پھر نیب حکام کے سامنے پیش نہ ہوئے، عدم تعاون پر ان کی گرفتاری کا امکان ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نیب کی جانب سے وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف کو 5 بار طلب کرنے کے باوجود وہ صرف ایک بار ہی پیش ہوئے۔ شہباز شریف کے داماد 24 اپریل کو پیش ہوئے لیکن سوالات کے جوابات دینے میں ناکام رہے۔ علی عمران نے نیب سے سوالات کے جواب جمع کرانے کے لیے تین مئی تک کا وقت مانگا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…