جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

اب کوئی بھی فرد لامحدود لائسنس اور ہتھیار رکھ سکے گا،اسلحہ ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی،حکومت نے اہم ترین اعلان کردیا

datetime 21  مئی‬‮  2018 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اب کوئی بھی فرد لامحدود لائسنس اور ہتھیار رکھ سکے گا،اسلحہ ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی،حکومت نے اہم ترین اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کابینہ نے اسلحہ ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے، چار سے زائد اسلحہ نہ رکھنے کی پابندی ختم کردی گئی ہے، لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کرانے میں دسمبر 2018 تک توسیع کی گئی ہے۔

اب کوئی بھی فرد لامحدود لائسنس اور ہتھیار رکھ سکے گا۔پیرکو سندھ کابینہ اجلاس میں شرکت کے بعد اجلاس میں ہونے والی کارروائی سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے انھوں نے کہا کہ سندھ کابینہ نے اسلحہ ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے، چار سے زائد اسلحہ نہ رکھنے کی پابندی ختم کردی گئی ہے، لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کرانے میں دسمبر 2018 تک توسیع کی گئی ہے۔ناصر شاہ نے کہا کہ نجی اسکول گرمیوں کی تعطیلات میں جو فیس لے رہیہیں وہ غلط ہے،کابینہ نے نجی اسکولوں کی بھاری فیسوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس معاملے پر قانون سازی کے لیے وزیر و سیکرٹری تعلیم کو ہدایت کی گئی ہے، اس سلسلے میں عدالت میں چلنے والے کیس میں حکومت سندھ سفارشات بھی دے گی۔وزیر اطلاعات سندھ نے کہاکہ گورنر کے واپس کیے گئے بل دوبارہ منظور کیے گئے، زرعی ٹیکس اور آرمڈ بل کی منظوری دی گئی۔ پچاس ایکڑ زمین اور بارہ لاکھ آمدنی پر زرعی ٹیکس لگایا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی ہے، ہم کسی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، آصف زرداری نے اپنے دور صدارت میں اختیارات اسمبلی کو دیئے۔پیرکوسندھ کابینہ کا اجلاس وزیر اعلی سندھ کی صدارت میں منعقد ہوا،جس میں گزشتہ روز پریس کلب پر خواتین پر تشدد کا بھی نوٹس لیا گیا، وزیر اعلی سندھ نے 2 رکنی وزارتی کمیٹی بھی تشکیل دی جس میں وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال اورناصر شاہ شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…