اسلام آباد(آئی این پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ کرنل سہیل شہید نے ملک کیلئے عظیم قربانی ، کرنل سہیل جیسے بہادر لوگوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔ پیر کو عمران خان نے شہید کرنل سہیل کے گھر گئے اور اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ کرنل سہیل جیسے بہادر لوگوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔ کرنل سہیل شہید نے ملک کیلئے عظیم قربانی دی۔