منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان اگلا ایجنڈا نہیں ،پچھلا حساب دیں،مریم اورنگزیب

datetime 21  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اگلا ایجنڈا نہیں ،پچھلا حساب دیں،خیبرپختونخوا سے متعلق رپورٹ افسوسناک وہاں کے عوام کیساتھ ناانصافی ہوئی ہے، چاہتے ہیں خیبرپختونخوا میں پنجاب جیسی ترقی ہو، عوام 2018میں جھوٹ کی سیاست کا جواب دینگے ۔پیر کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ

عمران خان اگلا ایجنڈا نہیں ،پچھلا حساب دیں۔ انہوں نے کہا کہ 100روزہ ایجنڈے کا جواب یواین ڈی پی رپورٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے متعلق رپورٹ افسوسناک ہے، وہاں کے عوام کیساتھ ناانصافی ہوئی ہے،عمران خیبرپختونخواکے عوام سے معافی مانگیں۔وزیراطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کوخراب کارکردگی پرشرمندہ ہوناچاہیے۔راولپنڈی،لاہور،ملتان میں میٹروبس چل رہی ہے، ہم چاہتے ہیں خیبرپختونخوا میں پنجاب جیسی ترقی ہو۔ انہوں نے کہا کہ عوام 2018میں جھوٹ کی سیاست کا جواب دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے نوازشریف کو وزیراعظم ہاؤس کا ووٹ دیا۔ ان پر 2سال میں کرپشن کا ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوا لیکن ریفرنسز میں توسیع پر توسیع دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے قانون کے احترام میں 4گھنٹے کھڑے ہوکربیان ریکارڈکرایاکیونکہ وہ آئین کی حکمرانی پریقین رکھتے ہیں۔وزیراطلاعات نے کہا کہ یہ نوازشریف ہی ہیں جنہوں نے ملک سے دہشتگردی ختم کی، ملک کو ایٹمی قوت بنایا اور بنیادی ڈھانچے کو ترقی دی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…