جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی طالبہ کی سبیکا کی میت امریکہ سے روانہ کر دی گئی،پاکستان کب پہنچے گی، امریکہ میں جن کے ہاں پے انگ گیسٹ کے طور پر رہ رہی تھی ان امریکی میاں بیوی پر سبیکا کے نماز جنازہ میں کیا گزری؟میئر ہیوسٹن بھی غم نہ چھپا سکے

datetime 21  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوسٹن(آئی این پی ) پاکستانی طالبہ سبیکا عزیز شیخ کی میت نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے(آج)منگل کو وطن پہنچے گی، جبکہ میئر ہوسٹن نے کہا ہے کہ سبیکا ہماری بھی بچی تھی، بالکل ان بچوں کی طرح جو اس واقعے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک ہائی اسکول میں ساتھی طالب علم کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ

سبیکا عزیز شیخ کی میت نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے(آج)منگل کو وطن پہنچے گی۔سبیکا کی میت امریکا سے کراچی لانے والی پرواز خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی۔امریکا سے سبیکا کی میت لانے والی پرواز براستہ استنبول کراچی پہنچے گی۔ طالبہ کی میت وطن واپس لانے کے سلسلے میں تمام اخراجات پاکستانی قونصل خانہ ادا کر رہا ہے۔میت کے ہمراہ سبیکا کی کزن شہیرا بھی ہوں گی۔اس سے قبل سبیکا عزیز کی نماز جنازہ ہوسٹن میں ادا کردی گئی۔سبیکا شیخ کی نماز جنازہ ہوسٹن کے علاقے شوگر لینڈ کی مسجد صابرین میں نماز ظہر کے بعد ادا کی گئی، جس میں پاکستانی کمیونٹی اور مقامی حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی کے صدر سعید شیخ بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔اس موقع پر دعائیہ تقریب میں میئر ہوسٹن سلویسٹر ٹنر، رکن کانگریس آل گرین، ٹیکساس سے رکن کانگرس شیلا جیکسن، پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی سمیت خواتین کی بھی بڑی تعدادشریک ہوئی۔میئر ہوسٹن نے اس حوالے سے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سبیکا ایک شیخ فیملی کی بچی تھی، لیکن وہ ہماری بھی بچی تھی، بالکل ان بچوں کی طرح جو اس واقعے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔انہوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی دعوت دینے پر پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی کا بھی شکریہ ادا کیا۔امریکا میں سبیکا عزیز شیخ، جیسن کوگ برن اور

جولین کوگ برن کے گھر پر مقیم تھیں، انہوں نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔اس موقع پر پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے بتایا کہ سبیکا کی میت(آج) منگل کی صبح کراچی پہنچے گی۔جاں بحق طالبہ کی کزن شہیرا نے بتایا کہ ‘سبیکا کی والدہ سکتے کی کیفیت میں ہیں، ہم شاید اس صدمے سے ساری زندگی نہ نکل پائیں ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…