منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ن لیگ کی ایک ایسی خاتون رہنما تحریک انصاف میں شامل کہ جس کی وجہ سے پارٹی میں شدید لڑائی ہو گئی، عمران خان مشکل میں پھنس گئے

datetime 21  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف ن لیگ کی وکٹیں اڑاتے اڑاتے خود کلین بولڈ ہو گئی۔ لیگی رکن پنجاب اسمبلی نادیہ عزیز کی شمولیت نے پی ٹی آئی میں پھوٹ ڈال دی، سرگودھا سے ٹکٹ کے تمام امیدواروں نے خاتون رکن کو ٹکٹ دینے پر مخالفت کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف ن لیگ کی وکٹیں اڑاتے اڑاتے خود کلین بولڈ ہو گئی ہے اور اس وقت سرگودھا سے

منتخب ن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی نادیہ عزیز کی تحریک انصاف میں شمولیت نے کپتان کو شش و پنج میں ڈال دیا ہے۔ نادیہ عزیز کی تحریک انصاف میں شمولیت اور تحریک انصاف کی جانب سے ممکنہ طور پر ٹکٹ دئیے جانے کے فیصلے کے خلاف سرگودھا کے قومی و صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ امیدواروں نے ایکا کر لیا ہے اور واضح طور پر قیادت کو اپنے اس فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نادیہ عزیز کو ٹکٹ دیا گیا تو اس کی مخالفت کرینگے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 90، پی پی 77،پی پی 78 کے امیدواروں کی طرف سے چیئر مین پارلیمانی بورڈ کو دی گئی مشترکہ درخواست میں موقف اپنایاگیا کہ مقررہ وقت میں درخواستیں دینے والوں میں سے جسے پارٹی نے ٹکٹ دیا دل وجان سے اسے کامیاب کرانے کے لئے جہدوجہد کریں گے لیکن اگر چور دروزے سے ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے داخل ہونے والوں کو ٹکٹ دی گئی تو مذمت کریں گے اور استدعا کی گئی ہے کہ سرگودھا کی ٹکٹوں کا فیصلہ درخواست گزارامیدواروں کی رائے کے بغیر نہ کیا جائے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں یہ صورت حال ن لیگی ایم پی اے نادیہ عزیز کی پی ٹی آئی میں متوقع شمولیت کے باعث پیدا ہوئی۔درخواست دینے والوں میں ممتاز کاہلوں،عنصر مجید نیازی،ملک شعیب اعوان،راؤسرور،مہر منصور حیات لک،راؤ راحت علی خان،محسن رضا،ذوالفقار بھٹی،ملک ارشد اعوان،شہزاد قریشی،راو مدثر،ملک ہمایوں اعوان،فیاض احمد اوٹھی،محمود بخش گیلانی،نوید اسلم وڑائچ اورشہباز باجوہ ایڈووکیٹ شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…