اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018کیلئے 26،25 اور 27 جولائی کی تاریخ تجویز کرتے ہوئے سمری صدر مملکت کو ارسال کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پہلی بار ملکی تاریخ میں عام انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال کا بھی فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں آر اوز کو لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ریٹرننگ افسران کو 2، 2 ڈیٹا انٹری آپریٹرز
دے دیئے گئے ہیں، ڈیٹا انٹری آپریٹرز کوٹریننگ بھی دے دی گئی ہے جب کہ ڈیٹا انٹری آپریٹرز پولنگ اسٹیشن سے موصول رزلٹ تیار کریں گے۔ذرائع نےبتایا کہ پریزائیڈنگ افسران پولنگ اسٹیشن سے ہی تصاویر رزلٹ ریٹرننگ افسران کو بھیجیں گے، آر او رات 2 بجے تک رزلٹ الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا پابند ہوگا جب کہ رزلٹ میں تاخیر پر ریٹرننگ افسران کوتحریری وجوہات بھی دینا ہوں گی۔