اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ”جنت میں حوریں ہوں گی جنہیں اہل جنت سے پہلے کسی جن و انس نے چھوا نہیں ہوگا ،کیا اہل جنت ان حوروں کے نتیجے میں اولاد سے بہرہ ور ہوں گے؟“پروگرام کے دوران معروف سکالر جاوید غامدی سے ایک شخص کا سوال، جاوید غامدی نے حور ایسی خاتون کو قرار دیدیا کہ آپ بھی سوچ میں پڑ جائیں گے، پروگرام میں قہقہے گونج اٹھے۔ تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی سکالر جاوید احمد غامدی کو ایک شہری نے سوال بھیجا کہ ”جنت میں حوریں ہوں گی جنہیں اہل جنت سے پہلے
کسی جن و انس نے چھوا نہیں ہوگا ،کیا اہل جنت ان حوروں کے نتیجے میں اولاد سے بہرہ ور ہوں گے؟“جس کا انہوں نے جواب پروگرام کے دوران دیتے ہوئے کہا کہ ’’ ایک تو یہ سمجھ لیجئے کہ حور کوئی مخلوق نہیں ہے بلکہ حور ایک صفت کا نام ہے جس کا مطلب آہ و چشم ہے ، آپ کی بیویاں ہی حوریں ہوں گی۔مذہبی سکالر کی جانب سے بیویوں کو حوریں قرار دینے پر محفل قہقہوں سے گونج اٹھی جس کے بعد جاوید غامدی نے حاضرین کو مخاطب کرکے کہا ’اب آپ یہ نہ کہ دیجئے گا کہ جنت میں جانے کا فائدہ کیا ہوا‘۔