جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستان کے470 مربع کلومیٹر علاقےکے نیچےکتنا بڑا خزانہ دفن ہےجو ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے، اہم ترین ادارے نے بڑی کامیابی ملنےکے بعدمزید12 ہزار آٹھ سومربع کلومیٹر علاقےسے متعلق بڑااعلان کر دیا

datetime 19  مئی‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)جیالوجیکل سروے آف پاکستان کی جانب سے آئندہ مالی سال معدنیات کی تلاش کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں12 ہزار 800 مربع کلومیٹر کے علاقے کی جیالوجیکل میپنگ کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، جیوکیمیکل تجزیے کے لیے 200 نمونے اکٹھے کیے جائیں گے۔دستاویز کے مطابق جیالوجیکل سروے آف پاکستان نے مالی سال 2018-19کے دوران معدنیات،

قیمتی دھاتوں اور پتھروں کی تلاش کی سرگرمیوں کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں معدنیات کی تلا ش کے لیے وسیع رقبے کی جیومیپنگ کی جائے گی، معدنیات کی تحقیقات، جیولوجیکل میپنگ، جیوفیزیکل ایکسپلوریشن، کوئلے کی جانچ اور قیمتی پتھروں کی جیوکیمیکل ایکسپلوریشن کے لیے مختلف پروگرام بھی شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔پنجاب اور بلوچستان میں کوئلے تانبے اور سونے کی کان کنی کے منصوبوں پر زیادہ توجہ دی جائے گی جبکہ بلوچستان خیبر پختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقوں میں لیڈ اور زنک سمیت دیگر دھاتوںکی تلاش کی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔دستاویز کے مطابق جیولوجیکل سروے آف پاکستان نے گلگلت بلتستان اسلام آباد پنجاب کے کچھ علاقوں میں ماحولیاتی اور جیو ٹیکنیکل و ہائیڈرو جیولوجیکل اسٹڈیز بھی کرانے کا فیصلہ کیاہے اور اس سلسلے میں محدود وسائل کے باوجود اقدامات کیے جائیں گے۔جیالوجیکل سروے آف پاکستان نے رواں مالی سال چاروں صوبوں اور گلگلت بلتستان میں 470 مربع کلومیٹر علاقے کی میپنگ مکمل اور معدنیات ایسے تمام مقامات کی نشاندہی کی جاچکی ہے جہاں پر معدنیات کے بڑے ذخائر موجود اور کامیابی کے امکانات زیادہ ہیں،2017-18 میں100نمونے جمع اور ان کے کیمیائی تجزیات کر لیے گئے، آئندہ سال 4 جاری ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کرایاجائیگا

جبکہ بورڈکی منظوری کے بعد6 نئے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال شعبے میں تحقیقی سرگرمیوں کے لیے 17پروگرام شروع کیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…