ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعلیٰ آ رہے ہیں۔۔۔! شہباز شریف کی میو ہسپتال آمد پر انتظامیہ کا مریضوں کے ساتھ افسوسناک سلوک، بے رحمی کی انتہا کر دی گئی، متعدد کی حالت خراب ہو گئی

datetime 19  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے جمعہ کے دن میو ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے میو ہسپتال میں سرجیکل ٹاور کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی میو ہسپتال آمد کے موقع پر انتظامیہ نے مریضوں کو ہسپتال سے باہر نکال دیا، متعدد مریضوں کی حالت خراب ہو گئی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے پروٹوکول کی وجہ سے مریضوں کو ہسپتال سے نکلنے پر مجبور کر دیا گیا۔

مریضوں کے علاوہ ان کی تیمار داری کے لیے آئے ہوئے افراد کو بھی ہسپتال سے نکال دیا گیا، پروٹوکول کی انتہا دیکھیں کہ برن یونٹ میں موجود مریضوں کو بھی باہر نکال دیا گیا۔ اس موقع پر مریضوں نے بتایا کہ ہسپتال انتظامیہ نے ان سے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب آ رہے ہیں اس وجہ سے آپ لوگ باہر چلے جائیں۔ ہسپتال انتظامیہ پر مریضوں نے شدید تنقید کی، میو ہسپتال کی انتظامیہ کے اس اقدام سے وہاں موجود متعدد مریضوں کی حالت خراب ہو گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹاور کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ 6منزلہ سرجیکل ٹاور کا افتتاح میرے لیے خوشی کی بات ہے، میاں شہباز شریف نے کہا کہ برن یونٹ میں جدید مشینوں سے جلنے والے مریض کا تعین ہوسکے گا کہ جسم کتنا فیصد جلا ہوا ہے، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایسی مشین ملک کے کسی ہسپتال میں نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے جمعہ کے دن میو ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے میو ہسپتال میں سرجیکل ٹاور کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی میو ہسپتال آمد کے موقع پر انتظامیہ نے مریضوں کو ہسپتال سے باہر نکال دیا، متعدد مریضوں کی حالت خراب ہو گئی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے پروٹوکول کی وجہ سے مریضوں کو ہسپتال سے نکلنے پر مجبور کر دیا گیا۔ مریضوں کے علاوہ ان کی تیمار داری کے لیے آئے ہوئے افراد کو بھی ہسپتال سے نکال دیا گیا

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…