جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

’’جو بھی اقتدار سنبھالے گا اس کے لیے بحران میں گھرا پاکستان ہوگا‘‘عمران خان عام انتخابات سے پہلے ہی تشویش کا شکار، بڑا دعویٰ کردیا

datetime 19  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشر یف اپنے300ارب بچانے کیلئے نیلسن منڈیلا بنے ہوئے ہیں‘(ن) ملک میں فوج سمیت تمام اداروں کو تباہ کر نا چاہتی ہے اور نوازشر یف کے قومی اداروں کے خلاف بیان بھی قوم کے سامنے ہیں ‘ موجودہ حکمرانوں کے اقتدار میں آنے سے پہلے اور بعد کے اثاثے دیکھ لیے جائیں،

پتا چل جائے گا کہ یہ سیاست میں کیوں آئے‘کہ پاکستان کا قرض 10 سال میں 27 کھرب روپے تک پہنچ گیا ہے، جو بھی اقتدار سنبھالے گا اس کے لیے بحران میں گھرا پاکستان ہوگا‘ میں نے آخری دو سال کرکٹ کینسر اسپتال بنانے کیلئے کھیلی، کینسر اسپتال کیلئے 20 میں سے 19 افراد نے کہا کہ نہیں بنے گا‘ پاکستان کو آج متعدد چیلنجزکا سامنا ہے، پاکستان کیوں پیچھے رہ گیا ؟ جس معاشرے میں انصاف نہ ملے وہ آگے نہیں جاسکتا۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جو صلاحیت قائداعظم کے پاس تھی کسی کے پاس نہیں تھی، برطانیہ کے پاس بھی قائد اعظم جیسے وکالت والی صلاحیت نہیں تھی، قائد اعظم وہ سیاستدان تھے جو آزادی کے لیے نکلے تھے آج پاکستان کا قرض 10 سال میں 27 کھرب روپے تک پہنچ گیا ہے، جو بھی اقتدار سنبھالے گا اس کے لیے بحران میں گھرا پاکستان ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ مجھے سیاست میں آنے کی ضرورت نہیں تھی ، سیاست ایک مقصد کے لیے کر رہا ہوں لیکن کچھ لوگوں کا مقصد سیاست میں آکر پیسا بنانا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے آخری دو سال کرکٹ کینسر اسپتال بنانے کیلئے کھیلی، کینسر اسپتال کیلئے 20 میں سے 19 افراد نے کہا کہ نہیں بنے گاعمران خان نے کہا کہ انگلینڈ میں منی لانڈرنگ میں پکڑا گیا سیاستدان عوام میں جاتا توعوام اس کا برا حال کردیتی، جو ملک ہم سے آگے ہیں وہ اخلاقیات میں بھی ہم سے آگے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہاں یہ اپنے 300 ارب بچانے کیلئے نیلسن منڈیلا بنے ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…