بنوں (نیوز ڈیسک) پولیٹیکل انتظامیہ اور پاک فوج افسران کے مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب، شمالی وزیرستان میر علی میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف جاری دھرناختم کر دیا گیا،پولیٹیکل انتظامیہ کے افسران اور پاک فوج کے میجر جنرل اظہر اقبال عباسی نے دھرنا کے شرکاء سے مذاکرات کیے مذاکرات میں اتفاق کیا گیا کہ ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام، قیام امن عامہ اور آپریشن ضرب عضب سے متاثرہ مکانات کے معاوضہ کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں گے پولیٹیکل انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کے اہلکار ہر گاؤں میں مشترکہ گشت کریں گے
اس کیساتھ ساتھ شمالی وزیرستان کی داخلی و خارجی راستوں پر بھی مشترکہ اہلکار تعینات ہوں گے اسی طرح رمضان المبارک کے دوران سحری، افطاری اور تراویح کے اوقات کے دوران خصوصی سیکیورٹی کا انتظام کیے جائیں گے ، مکانات کے معاوضے کے حوالے سے دھرنا کے شرکاء کوبتایا گیا کہ نقصانات کا آزالہ کیا جائے گا جس کیلئے جی او سی نے بذات خود وزیراعظم ،وزارت سیفران اور فاٹا سیکرٹریٹ سے بات کی ہے یہ بھی فیصلہ ہوا کہ عوام کی حفاظت کیلئے گاوں کی سطح پر خاصہ دار فورس کو اسلحہ فراہم کرنے کیلئے کور ہیڈکوارٹر کیساتھ کیس اُٹھایا جائے گا مذاکرات میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ آئندہ شمالی وزیرستان میں ہر جرگہ میں یوتھ آف وزیرستان کو بھی نمائندگی دی جائے گی جس پر دھرنا ختم کیا گیا واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں جاری ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کیخلاف یوتھ آف شمالی وزیرستان نے اتوار کے روز سے میر علی میں دھرنا دے رکھا تھا۔ پولیٹیکل انتظامیہ اور پاک فوج افسران کے مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب، شمالی وزیرستان میر علی میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف جاری دھرناختم کر دیا گیا،پولیٹیکل انتظامیہ کے افسران اور پاک فوج کے میجر جنرل اظہر اقبال عباسی نے دھرنا کے شرکاء سے مذاکرات کیے مذاکرات میں اتفاق کیا گیا کہ ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام، قیام امن عامہ اور آپریشن ضرب عضب سے متاثرہ مکانات کے معاوضہ کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں گے