پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

نواز شریف پر اربوں ڈالرز بھارت منتقلی کا الزام، نیب قانون کی شق پانچ کے تحت ملزم کون ہے ؟کیااس نیب ایکٹ کی بھی خلاف ورزی ہوئی ؟ حیرت انگیزتفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 19  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کے قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین چوہدری محمد اشرف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے معاملے پر چیئرمین نیب کی طلبی پر ہم پر کوئی دبا نہیں‘ نیب قانون کی شق پانچ کے تحت ملزم وہ ہے جس کے خلاف قانونی ثبوت جمع ہوں، قانونی ثبوت قائم ہوں اس سے پہلے کوئی ملزم نہیں بنتا۔

جمعہ کے روز گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد اشرف نے کہا کہ نوازشریف کیبارے میں پریس ریلیزجاری کرنے پر چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کو22 مئی کو بلایا ہے، اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کے گورنر یا نمائندے کو بھی ریکارڈ لانے کا کہا ہے، میاں صاحب پر بغیر کسی ثبوت کے الزامات لگائے گئے جس کی اسٹیٹ بینک اور ورلڈ بینک نے تردید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب قانون کی شق پانچ کے تحت ملزم وہ ہے جس کے خلاف قانونی ثبوت جمع ہوں، قانونی ثبوت قائم ہوں اس سے پہلے کوئی ملزم نہیں بنتا لہذا اس معاملے میں نیب ایکٹ کی بھی خلاف ورزی ہوئی ہے۔قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے معاملے پر چیئرمین نیب کی طلبی پر ہم پر کوئی دبا نہیں ہے، پارلمینٹ نے کمیٹی کے سپرد ایک کام کیا ہے، آرٹیکل 4 اور 114 کے تحت ہرشہری کے وقار کو ریاست نے قائم رکھنا ہے، ریاست کی ذمہ داری اداروں کے ذریعے ادا کی جاتی ہے۔  قومی اسمبلی کے قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین چوہدری محمد اشرف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے معاملے پر چیئرمین نیب کی طلبی پر ہم پر کوئی دبا نہیں‘ نیب قانون کی شق پانچ کے تحت ملزم وہ ہے جس کے خلاف قانونی ثبوت جمع ہوں، قانونی ثبوت قائم ہوں اس سے پہلے کوئی ملزم نہیں بنتا۔جمعہ کے روز گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد اشرف نے کہا کہ نوازشریف کیبارے میں پریس ریلیزجاری کرنے پر چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کو22 مئی کو بلایا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…