لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہاہے کہ ہاسٹل سے کچھ لڑکیاں باہر افطار پارٹی میں جانا چاہ رہی تھیں ، میں نے کہاکہ ہاسٹل سے 6 بجے کے بعد اگر کوئی لڑکی ہاہر جائے گی تو اسٹاف کی خاتون رکن کا اس کے ساتھ جانا ضروری ہے لیکن ہاسٹل کی لڑکیوں نے اسٹاف کے ساتھ بدتمیزی کی اور دھمکیاں دیں،میں نے جب لڑکیوں کو منتشر ہونے کا کہا تو لڑکیوں نے انکار کیا
اور جو لڑکی زیادہ بدتمیزی کررہی تھی انہوں نے اس کے والد سے بات کرانے کا کہا تاکہ انہیں صورتحال سے آگاہ کرسکیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کی منہاج القرآن گرلز ہاسٹل کی لڑکیوں کو ڈانٹنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔لڑکیوں نے بات کرنے کی کوشش کی تو خرم نواز گنڈا پور سختی سے انہیں شٹ اپ کہتے رہے۔ خرم نواز گنڈا پور نے لڑکیوں کو ڈانتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان کا دوسرا روپ نہیں دیکھا۔اس حوالے سے پاکستان عوامی تحریک کے رہ نما خرم نواز گنڈا پور نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہاسٹل سے کچھ لڑکیاں باہر افطار پارٹی میں جانا چاہ رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ہاسٹل سے 6 بجے کے بعد اگر کوئی لڑکی ہاہر جائے گی تو اسٹاف کی خاتون رکن کا اس کے ساتھ جانا ضروری ہے لیکن ہاسٹل کی لڑکیوں نے اسٹاف کے ساتھ بدتمیزی کی اور دھمکیاں دیں۔خرم نواز گنڈاپور کے مطابق جب لڑکیوں کو منتشر ہونے کا کہا تو لڑکیوں نے انکار کیا اور جو لڑکی زیادہ بدتمیزی کررہی تھی انہوں نے اس کے والد سے بات کرانے کا کہا تاکہ انہیں صورتحال سے آگاہ کرسکیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہاہے کہ ہاسٹل سے کچھ لڑکیاں باہر افطار پارٹی میں جانا چاہ رہی تھیں ، میں نے کہاکہ ہاسٹل سے 6 بجے کے بعد اگر کوئی لڑکی ہاہر جائے گی تو اسٹاف کی خاتون رکن کا اس کے ساتھ جانا ضروری ہے لیکن ہاسٹل کی لڑکیوں نے اسٹاف کے ساتھ بدتمیزی کی اور دھمکیاں دیں