ہفتہ‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2025 

باکمال ائر لائن پی آئی اے انتظامیہ کا ایک اور لاجواب کارنامہ ،لاکھوں روپے لاگت سے لوگو تبدیل کرکے تیار کئے جانے والے جہاز کے ساتھ چند ہی دن میں کیا ہوگیا؟ افسوسناک انکشافات

datetime 19  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)باکمال ائر لائن پی آئی اے انتظامیہ کا ایک اور لاجواب کارنامہ سامنے آگیا،لاکھوں روپے لاگت سے لوگو تبدیل کرکے تیار کئے جانے والے جہاز کے ساتھ چند ہی دن میں کیا ہوگیا؟ افسوسناک انکشافات،باکمال ائر لائن انتظامیہ کا ایک اور لاجواب کارنامہ سامنے آیا ہے،

لاکھوں روپے مالیت سے جہاز کی ہونے والی کلر اسکیم کی تبدیلی چند دن میں ہی خراب ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق لاکھوں روپے کی لاگت سے پی آئی اے کے طیارے پر تبدیل کردہ کلر اسکیم چند دن میں ہی خراب ہوگئی، ائیر بس 320طیارے کی کلر اسکیم تبدیلی کے علاوہ طیارے کی دم پر مار خور بھی پینٹ کیا گیا تھا۔طیارے پر پینٹ کردہ پاکستانی پرچم کا رنگ اکھڑنے لگا جبکہ انگریزی میں لکھا گیا لفظ بھی کریک کی نذر ہورہا ہے، ذرائع کے مطابق کلر اسکیم اور دم کی تبدیلی پر فی طیارہ 35 لاکھ روپے سے زائد کی ادائیگی کی جائے گی۔اس کے علاوہ ائر بس طیارے کے پر کا رنگ بھی خراب ہونے لگا، پرواز سے قبل انجینئرنگ میں طیارے کے نقائص ٹھیک کرنے کی کوشش بھی کی گی، لاکھوں کے اخراجات کے باوجود متعلقہ کمپنی کے غیر معیاری رنگ کے باعث اڑان پر مزید خراب ہو نے کا خدشہ ہے۔معاہدے کے مطابق مذکورہ طیارے سمیت مزید چار طیاروں کی کلر اسکیم اور دم کی تبدیلی باقی ہے تاہم ایک طیارے کے بعد دیگر طیاروں کی دم پر مارخور لگانے سمیت دیگر کارروائی سپریم کورٹ کے حکم پر روک دی گئی ہے۔  پی آئی اے انتظامیہ کا ایک اور لاجواب کارنامہ سامنے آگیا،لاکھوں روپے لاگت سے لوگو تبدیل کرکے تیار کئے جانے والے جہاز کے ساتھ چند ہی دن میں کیا ہوگیا؟ افسوسناک انکشافات،باکمال ائر لائن انتظامیہ کا ایک اور لاجواب کارنامہ سامنے آیا ہے، لاکھوں روپے مالیت سے جہاز کی ہونے والی کلر اسکیم کی تبدیلی چند دن میں ہی خراب ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…