اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہد خاقان عباسی کی حکومت نے نواز شریف کی کرپشن میں ملوث تمام ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیئے ہیں اور انہیں ملک سے بھاگنے کی اجازت دے دی ہے۔ ان ملزمان کے نام سپریم کورٹ کے حکم پر ای سی ایل میں ڈالے گئے ہیں۔ حکومت نے ڈالر گرل ایمان علی اور 660 ارب کی کرپشن میں ملوث ملزم ڈاکٹر عاصم کا نام بھی ای سی ایل سے نکال دیا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے قانونی مشیر ظفر اللہ خان
کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے یہ نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے رپورٹ کے مطابق کمیٹی نے درجنوں ملزمان کے نام سی ای سیل سے نکالنے کی سفارش کی ہے ابن میں قاسم داد بھائی۔ محسن وڑائع‘ ایاز خان نیازی ‘ سعید احدم خان‘ ان تمام ملزمان پر قوم کے اربوں روپے لوٹنے کا الزام ہے اور عدالتوں میں ان ملزمان کے خلاف مقدمات چلرہے ہیں۔ نواز شریف کرپشن سکینڈل کا اہم ملزم جاوید کیانی کا نام بھی ای سی ایل سے نکال دیا گیا ہے۔