پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نیب میں پیشی کے بعد حمزہ شہباز شدید مشتعل،زرداری کے سوئس اکاؤنٹس اورعمران خان کے معاملات کی بھی چھان بین کا مطالبہ کردیا

datetime 18  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماو ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہبازنے کہا ہے کہدامن صاف ہو توکسی چیز کا ڈرنہیں ہوتا ایک عام شہری کی طرح قانون کی پاسداری کرتے ہوئے نیب آفس آیاہوں اورآ ئیندہ بھی بلایا گیا تو ضرور آئیں گے اورانشاء اللہ ماضی کی طرح اب بھی سرخرو ہونگے ۔ نیب کے آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہاکہ مشرف دور میں10سال نیب کا سامنا کیا،

جنہوں نے کئی برسوں تک ہماری ہرتفصیل کو کھنگالا لیکن کچھ نہیں ملا،مجھے بے نظیر کے 93کے دور حکومت میں 6ماہ اڈیالہ جیل بھگتنا پڑی او ربالاآخر بے گناہ اورکم عمر قیدی قراردیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ قانون سب کیلئے برابر ہے، دودھ کا دودھ اور پانی کاپانی ہوناچاہیے قوم جانتی ہے کہ زرداری کے سوئس اکاؤنٹس بھی مسلمہ حقیقت ہیں اور سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے لیکر ایک ارب درخت لگانے کا دعوی کرنے والے عمران خان کے معاملات کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے ۔آج پشارور میں دھول اڑ رہی ہے جبکہ لاہور میں میٹرو بس کے بعد اورنج لائن ٹرین کا بھی افتتاح ہوچکا ہے ، پونے پانچ سال بعد پی ٹی آئی کووہی میڑو بس کے پی کے میں بنانیکا خیال آگیا ہے جو31ارب کے مقابلے میں 71ارب میں بن رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان قرضے معاف کرانے والے جہانگیر ترین اور قبضہ مافیہ علیم خان کے ساتھ کونسی تبدیلی لاناچاہتے ہیں؟ ایک سوال کے جواب میں حمزہ شہباز نے کہاکہ مستقبل میں ملک کوآگے بڑھنا ہے بروقت اور صاف اورشفاف انتخابات منعقد ہونا چاہیے تاکہ ملک میں ترقی و خوشحالی کے سفر کو جاری رکھا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ اصل احتساب عوام نے کرنا ہے جب الیکشن کا میدان سجے گا تو سچ سامنے آجائے گا ۔حمزہ شہباز نے کہاکہ عزت اللہ تعالیٰ نے دینی ہے اقتدارآنی جانی چیز ہے اصل طاقت عوام کی خدمت سے حاصل ہوتی ہے اور گزشتہ 5برسوں کے ہمارے کام سب کے سامنے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ لوگ چہرے نہیں کام یاد رکھتے ہیں اور انشاء اللہ مسلم لیگ(ن)کو دوبارہ بھاری مینڈیٹ حاصل ہوگا۔حمزہ شہباز نے کہاکہ ہمیشہ قانون کا احترام کیا اور آئیندہ بھی کرتے رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…