ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شدید ترین گرمی نے عوام کی چیخیں نکال دیں،پاکستان کے اہم علاقے میں درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،انتہائی تشویشناک صورتحال،ہسپتالوں میں ہائی الرٹ

datetime 18  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بدین(این این آئی)شدید ترین گرمی نے عوام کی چیخیں نکال دیں،پاکستان کے اہم علاقے میں درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،انتہائی تشویشناک صورتحال، تفصیلات کے مطابق بدین اور گردونواح کے علاقوں میں جمعہ کودرجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔شدیدگرمی میں شہر کے بیشتر علاقوں مین بجلی کی فراہمی گذشتہ چار روز سے منقطع ہونے کے باعث ۔ روزہ داروں کو سخت مشکلات کا سامناکر نا پڑ رہا ہے ۔

حکومتی دعوں کے باوجود ماہ رمضان کا اغاز بد ترین بجلی کے بحران سے ہوا پہلے اور دوسرے روزے کی سحری و افطار کے علاوہ نمازتراویح کے موقع پر بھی بجلی غائب رہی حیسکو کی عوام دشمنی اور غفلت کے باعث شہریوں کو نماز جمعہ کی آدائیگی بھی بند بجلی میں کرنی پڑی جمعہ کے روز شہر اور اس کے گردونواع کے علاقون مین درج حرارت 44 سیٹی گریڈ تک جا پہنچ گیا دوسری جانب بدین کے علاقوں پریس کلب روڈ ، قاضیہ واہ پل بلاول پارک مھران چوک کھوسکی روڈ اور غریب آباد مین بجلی کے ٹرانسفارمر گزشتہ چار روز سے خراب ہونے کے باوجود محکمہ حیسکو نے تاحال بجلی کی بحالی کے لیئے کوئی اقدام نہیں اٹھائے خراب ٹرانسفارموں کی مرمت میں تاخیر کی وجہ رشوت کے پیسوں کی وصولی ہے شہریوں کے مطابق فی ٹرانسفارمر کی مرمت کے لیئے بیس سے پچیس ہزار روپے طلب کیئے جا رہے ہیں چھہ ٹرانسفارمر کی مرمت کے لیئے منتخب کونسلر اور شہریوں نے چندہ جمع کر کے حیسکو اہلکاروں کو دینے کے باوجود بھی چوتھے روز بھی شام تک بجلی بحال نہیں ہو سکی ۔شدید گرمی مین بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا ہے مگر انتظامیہ کے کان ہر جون تک نہیں رینگی شہریون کا مطالبہ ہے کے فلفور بجلی کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے۔ مسلسل بجلی کی بندش کے باعث ایک جانب سخت گرمی روزہ داروں کو مشکلات کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے دوسری جانب روز مرہ کاروباری زندگی بھی مکمل مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ۔

دریں اثناء میئر کراچی وسیم اختر نے محکمہ موسمیات کی ہیٹ ویو کی پیش گوئی پر کے ایم سی کے تمام اسپتالوں کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیئے، انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے اسپتالوں میں اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،ہیٹ ویوز کے دوران اسپتالوں کے مختلف وارڈز میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور ادویات کی موجودگی کو یقینی بنائی جائے کیونکہ سمندری ہوائیں بندہونے اوردرجہ حرارت بڑھنے سے ہیٹ ویو کے مریضوں میں اضافہ ہو سکتا ہے،

شہر میں یوٹیلیٹی سروسز فراہم کرنے والے اداروں کا بھی یہ فرض بنتا ہے کہ وہ شدید گرم موسم میں شہریوں کے صبر کا امتحان نہ لیں، کے الیکٹرک شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رکھنے کے لئے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں شہریوں کے روزے سے ہونے کے باعث شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ نہ کرے،واٹربورڈ گرم موسم میں شہر کے مختلف علاقوں میں بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائے،شہر کے تمام دیگر سرکاری اور نجی اسپتال بھی ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ مریضوں کو ترجیحی بنیادپر فوری طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائیں،

یہ بات انہوں نے محکمہ ہیلتھ اینڈ میڈیکل سروسز اور ریسکیو1122 ،ایمبولینس سروس کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو اس حوالے سے فوری طور پر طلب کیا گیا تھا، میئر کراچی نے شہریوں سے کہا ہے کہ شہری بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں اور سفر کرنے میں احتیاط برتیں اورشدید گرمی اور رمضان المبارک کے پیش نظر ہرممکن احتیاطی تدابیر اختیار کریں، میئر کراچی کی ہدایت پر کے ایم سی کے تمام بڑے اسپتال ، ریسکیو 1122 ، ایمبولینس سروس اور متعلقہ دفاتر شہر میں ہیٹ ویوز کے دوران 24 گھنٹے کھلے رہیں گے اور متعلقہ عملے کی تمام چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں،

کے ایم سی اسپتالوں اور ریسکیو 1122 کو مزید ہدایت جاری کی گئی ہے کہ تمام فوکل پرسن ڈیوٹی کے اوقات میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور ہیٹ ویوز کے مریضوں کے علاج معالجے کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر سینئر ڈائریکٹر میڈیکل سروسز کو رپورٹ ارسال کریں، میئر کراچی وسیم اختر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ کراچی میں درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویوز کے پیش نظر مستقل بنیادوں پر انتظامات کئے جائیں ، رمضان المبارک کے مہینے میں شدید گرمی کے پیش نظر تمام اضلاع میں واقع اسپتالوں اور دیگر طبی اداروں میں ہیٹ اسٹروک سے متعلق بھرپور انتظامات کئے جائیں،

ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کو فوری امداد فراہم کرنے کے لئے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف، مناسب مقدار میں ادویات اور دیگر ضروریات کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ ماضی کے تجربے سے سبق حاصل کرتے ہوئے ایسے احتیاطی اقدامات اور کوششیں کی جائیں جن کے ذریعے شہر میں ہیٹ اسٹروک جیسی صورتحال میں قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو، محکمہ موسمیات سے روزانہ کی بنیاد پر رابطہ رکھا جائے، ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد کے بعد کے ایم سی اسپتالوں میں قائم وارڈ ز میں پہنچایا جائے، انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ اور محفوظ رہنے کے لئے آگاہی مہم کو زیادہ موثر انداز میں چلانے کی ضرورت ہے،

گلو بل وارمنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلیاں تیزی سے رونما ہوئی ہیں اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام شہری اداروں کو مربوط انداز سے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ان حالات کا مقابلہ کرنا ہوگا، ، انہوں نے کہا کہ وہ ان تمام سینٹرز پر انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے خود بھی وقتاً فوقتاً ان مراکز کا دورہ کریں گے، میئر کراچی نے کہا کہ ہیٹ اسٹروک سے احتیاطی تدابیر کے ذریعے بچا جاسکتا ہے اس لئے شہریوں کو اس سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ گرمی کے موسم میں شہری اپنی ضروریات کے لئے گھروں سے نکلتے وقت پانی ساتھ رکھیں اور شدید گرمی میں کوشش کی جائے کہ گرمی اور دھوپ سے بچا جائے، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام تر احتیاطی تدابیر خود بھی اختیار کریں اور شہری اپنی فیملیز کو بھی اس کا پابند بنائیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…