ڈیرہ اسماعیل خان (نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں رمضان المبارک کا آغاز ہو چکا ہے وہیں پاکستان میں رمضان کا بابرکت مہینہ بھی شروع ہے، پورے ملک میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، پاکستان کے بعض شہروں میں گرمی کی شدت میں بہت اضافہ ہو چکا ہے، ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی گرمی اپنا رنگ دکھا رہی ہے،
اس گرمی کا توڑ وہاں کے ایک گاؤں سیدو والی کے شہریوں نے ایک سرنگ کی صورت میں نکالا ہے، سوشل میڈیا پر اس سرنگ کی تصاویر بھی وائرل ہیں، یہ انتہائی ٹھنڈی سرنگ ہے، جسے ائیرکنڈیشننگ سرنگ بھی کہا جا سکتا ہے لیکن اس میں نہ کوئی پنکھا ہے اور نہ ہی کوئی اے سی ہے مگر ان دونوں چیزوں کے بغیر ہی یہ سرنگ انتہائی ٹھنڈی رہتی ہے۔ اس گاؤں کے لوگ رمضان کے پورے روزے اسی ٹھنڈی سرنگ میں گزارتے ہیں اور تو اور اس سرنگ میں رہنے کا نہ کوئی خرچ ادا کرنا پڑتا ہے اور نہ ہی کوئی بل ادا کرنا پڑتا ہے۔ قدرتی طور پر اس سرنگ میں رہنا کسی ایڈونچر سے کم نہیں ہے اور یہ ایک ایسا ایڈونچر ہے جس کے لیے کسی رقم کی ضرورت بھی نہیں ہے، اس سرنگ میں درجہ حرارت اتنا کم ہوتا ہے کہ عام آدمی بغیر چادر کے سو بھی نہیں سکتا۔ اس سرنگ میں یہاں کے مقامی لوگ صبح سویرے آتے ہیں اور شام پانچ بجے کے قریب واپس جاتے ہیں، بعض افراد تو ایسے ہیں جو موسم گرما میں یہاں پر ڈیرے ڈال لیتے ہیں اور اس قدرتی ائیرکنڈیشنڈ سرنگ میں روزے گزارتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس سرنگ کی تصاویر بھی وائرل ہیں، یہ انتہائی ٹھنڈی سرنگ ہے، جسے ائیرکنڈیشننگ سرنگ بھی کہا جا سکتا ہے لیکن اس میں نہ کوئی پنکھا ہے اور نہ ہی کوئی اے سی ہے مگر ان دونوں چیزوں کے بغیر ہی یہ سرنگ انتہائی ٹھنڈی رہتی ہے۔ اس گاؤں کے لوگ رمضان کے پورے روزے اسی ٹھنڈی سرنگ میں گزارتے ہیں