جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

’’شریف خاندان نے کروڑوں روپے خرچ کرکے فلم بنوائی ہے جو ۔۔! انتخابات سے قبل عمران خان سے متعلق کون سی فلم آ رہی ہے؟ ہارون الرشید نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا، پی ٹی آئی کی صفوں میں کھلبلی مچا دی

datetime 18  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنے اقتدار کی مدت پوری کرنے والی ہیں اس کے بعد عام انتخابات کی آمد آمد ہے، تمام سیاسی جماعتوں نے عوامی جلسوں کا آغاز کر رکھا ہے، سیاستدان ایک دوسرے پر طرح طرح کے الزام لگاتے آ رہے ہیں تاکہ دوسرے کو نیچا دکھایا جا سکے۔ سینئر صحافی و کالم نویس ہارون الرشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کے خلاف پوری ایک فلم آنے والی ہے جو شریف خاندان نے کروڑوں روپے خرچ کرکے بنائی ہے،

اس انکشاف نے تحریک انصاف میں کھلبلی مچائی ہوئی ہے کہ اب عمران خان کے خلاف کون سی ایسی فلم سامنے آنے والی ہے۔ سینئر صحافی ہارون الرشید نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ریحام بے چاری کیا لکھے گی، پوری ایک فلم آنے والی ہے، شریف خاندان نے کروڑوں روپے خرچ کرکے بنائی ہے، غیر ملکیوں کی مدد سے۔ مزید تفصیل ایک آدھ دن میں۔ مافیا تو مافیا ہوتی ہے، الیکشن کو کھلاڑی حلوہ سمجھ رہے ہیں؟ سینئر صحافی کا اس ٹوئیٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی ردعمل کے طور پر اپنے تبصروں کا آغاز کیا ہوا ہے۔ کوئی ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے تو کوئی عمران خان کی حمایت میں بول رہا ہے۔ پگلی رائٹس نامی صارف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ سر جی اللہ مالک ہے۔ یہاں رضائے الٰہی کے سامنے نمرود و فرعون نہ ٹھہر سکے یہ کب تک لوگوں کی عزتوں سے کھیلیں گے۔ ایک دن حساب دیں گے، یہ نہ سہی ان کی آنے والی نسلیں سہی، انشاء اللہ۔حمید ریاض نامی صارف نے لکھا کہ انشاء اللہ جیت حق کی ہو گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیانی نے لکھا اب سٹینڈ کا وقت آ پہنچا ہے۔ اب اگر آرمی خاموش رہتی ہے تو عوام میں عزت کم پڑتی ہے۔ لچک اک حد تک ہی ٹھیک رہتی ہے کیونکہ کسی نہ کسی کے دل میں بات اتر رہی ہے۔ بغاوت پر اکسانے والے بہت ہیں۔ پشتین خان، اچکزئی، ڈیزل، مریم اور ان کا پیو نواز۔۔۔ لٹکا دو۔ ایک اور صارف عدنان بٹ نے لکھا کہ سر جی! میں تو اس چیز پر حیران ہوں کہ یہ عورت کیوں خود کو اس لیول پر لے آئی ہے کہ لوگ اس کو گالیاں دیں۔

آخر جمائما بھی تو ہے وہ کتنے سکون سے اپنی پرسکون لائف گزار رہی ہے ان جھمیلوں میں پڑے بغیر۔ ایک اور صارف سیمہ حیدر نے سینئر صحافی کے ٹوئیٹ کے جواب میں لکھا کہ یہ اس خوش فہمی میں ہے کہ شاید کتاب کے بعد عمران خان کی مخالفت پورے ملک میں پھیل جائے گی اور لوگ خان کی مخالفت میں اس کو سر پر بٹھائیں گے یا پھر یہ اپنی پاکستان میں acceptance سے نواز شریف کی طرح بالکل مایوس ہو چکی ہے اور جانے سے پہلے آخری پتے پھینک کر سین سے دفعان ہونا چاہتی ہے۔ ایک اور صارف کیانی نے لکھا کہ سر جی کل تک اس کو جانتا کون تھا۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ عورت عمران کو کیش کرانے آئی تھی اور اپنا کیرئیر بنانے آئی تھی۔

بازی الٹی پڑ گئی۔ خدا کی لاٹھی بے آواز ہے۔ ایک اور صارف شکیل نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ کرپٹ شریفوں سے جو کہ دھاندلی کے ماسٹر ہیں اور ہر ناجائز وار کرتے ہیں جیتنے کیلئے بغیر ریفارمز کے ان ٹھگوں سے جیتنا ایک کرشمہ ہو گا اور ہمارے معصوم سوشل میڈیا کے جنگجو ابھی سے تحریک انصاف کی کیبنٹ کے وزراء کے قلمدانوں تک کا اعلان کر چکے ہیں۔ یہ انہوں نے واقعی حلوہ ہی سمجھا ہوا ہے۔ محمد سفیان چیمہ لکھتے ہیں کہ میری ایک دوست سے بحث ہوئی اتنا سیاسی نہیں میں نے پوچھا تم عمران خان کو ووٹ کیوں دینا چاہتے ہو تو کہنے لگا اس کی ایک بات بہت پسند ہے وہ کسی کی زندگی پر کیچڑ نہیں اچھالتا۔ ن لیگ اقتدار کیلئے اگر عمران خان کی ذاتی زندگی پر حملے کرتی ہے تو وہ دن دور نہیں جب اقتدار کے لیے ملک پر بھی کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…