بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے دوران تراویح پارلیمنٹ لاجز کی مسجد میں ایسا کام کر دیا کہ صفیں باندھے ارکان پارلیمنٹ سراپا احتجاج بن گئے ، معاملہ اسمبلی میں لیجانے کا اعلان

datetime 18  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر مذہبی امور ر سردار محمد یوسف نے پارلیمنٹ لاجزمیں نماز تراویح پڑھانے والے قاری عبد الصمدزبر دستی ہٹا کر مولوی غلام مرتضیٰ کو تراویح پڑھانے کے لئے امامت کے لئے کھڑا کر دیا ،جس پر ارکان پارلیمنٹ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم اور سپیکر قومی اسمبلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر تے ہوئے معاملہ اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کی شب پارلیمنٹ لاجز کی مسجد میں نماز تراویح کے دوران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے قاری عبد الصمد کو نماز تراویح پڑھانے سے روکتے ہوئے مولوی غلام مرتضیٰ کو تراویح پڑھانے کیلئے کہہ دیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ برس پارلیمنٹ لاجز کی مسجد کے خطیب مولانا رحمت کی بیماری کے سبب مولوی غلام مرتضیٰ نے چند روز تراویح کی نماز پڑھائی تھی تاہم اس مرتبہ مولانا رحمت نے قاری عبدالصمد کو تراویح پڑھانے کی اجازت دی تھی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے نماز تراویح کے دوران قاری عبدالصمد کو نماز پڑھانے سے روکتے ہوئے مولوی غلام مرتضیٰ کو تراویح پڑھانے کیلئے کہا۔ سردار یوسف نے کہا کہ انہیں ڈپٹی سپیکر مر تضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ مولوی غلام مرتضیٰ تراویح کی نماز پڑھائیں گے۔ ذرائع کے مطابق بعد ازاں مولانا شیرانی نے اس بات پر احتجاج کیا اور کہا کہ ان کو پہلے بتانا چاہیے تھا اب قاری عبدالصمد نے تراویح کی نماز شروع کی تھی تو انہیں ہی تراویح کی تمام نماز پڑھانی چاہیے تھی۔ اس موقع پر دیگر ارکان اسمبلی نے بھی اس بات پر احتجاج کیا اور وزیراعظم و اسپیکر اسمبلی سے اس بات کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔ ارکان نے کہا کہ وہ یہ معاملہ اسمبلی اجلاس میں بھی اٹھائیں گے۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے نماز تراویح کے دوران قاری عبدالصمد کو نماز پڑھانے سے روکتے ہوئے مولوی غلام مرتضیٰ کو تراویح پڑھانے کیلئے کہا۔ سردار یوسف نے کہا کہ انہیں ڈپٹی سپیکر مر تضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ مولوی غلام مرتضیٰ تراویح کی نماز پڑھائیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…