ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

جب بھی نواز شریف سے متعلق کمنٹس پڑھتی ہوں تو دل کرتا ہے کہ ۔۔خاتون ٹی وی اینکر نے لائیو شو میں سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی کے حوالے سے کیا کچھ کہہ دیا

datetime 18  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اداروں پر تنقید کے بعد ان کا ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ انٹرویو سامنے آیا ہے جس کے بعد میڈیا پر تاحال اس پر بحث جاری ہے جبکہ اس حوالے سے سیاسی، عوامی اور صحافتی حلقوں میں بھی نواز شریف کے متنازعہ انٹرویو پر شدید ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔ ایسا ہی کچھ ایک نجی ٹی وی پروگرام کے دوران ہوا جب خاتون اینکر نے

نواز شریف اور مریم نواز کو کھری کھری سنا دیں۔ خاتون اینکر کا کہنا تھا کہ مریم نواز صاحبہ اب یہ کہتی ہیں کہ ڈان لیکس کے معاملے پر پرویز رشید کو ہٹایا جانا ایک غلط فیصلہ تھا،ان راؤ تحسین کو ڈی جی ریڈیو تعینات کر کے آپ کیا پیغام دینا چاہتی ہیں؟ پہلے آپ لوگ خلائی مخلوق کا نام لیتے تھے ، جب آپ سے پوچھا گیا تو آپ نے کہاکہ ہم نے الیکشن کمیشن کا نام خلائی مخلوق رکھا ہوا ہے۔آپ لوگوں کو بیوقوف سمجھتے ہیں ، آپ سمجھتے ہیں کہ لوگ آپ کی بات کے پیچھے چھپی اصلیت نہیں جان سکتے ؟خاتون اینکر نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے والد نے پہلے عدلیہ پر تنقید کے نشتر چلائے ، پھر نیب پر وار کیے اور اس کے بعد اب انہوں نے کہا کہ میرے دل میں بہت سے راز ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ میں تین مرتبہ وزیراعظم رہا اب چوتھی مرتبہ ان کو وزیر اعظم بننے کا موقع نہیں دیا گیا، سپریم کورٹ سے نا اہلی آپ کو ہضم نہیں ہو رہی، آپ نہ تو عدلیہ کو مانتے ہیں نہ چیف جسٹس کو مانتے ہیں، آپ اپنی نااہلی کو بھی نہیں مانتے ، تبھی تو آپ جا کر کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا ، مجھے کیوں نکالا، خاتون اینکر نے نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر بھارت کا دوست ہونے کا الزام بھی عائد کر دیا اور کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ آپ نے یہ سب اپنے مودی کی دوستی میں کیا کیونکہ جب پاکستان کا امیج ڈاؤن ہوتا ہے تب بھارت کا امیج اچھا ہو جاتا ہے اسی لیے

آپ نے یہ بیان دیا ۔ میں ایک اینکر ہی نہیں بلکہ ایک محب وطن پاکستانی شہری بھی ہوں، اس لیے جب بھی پاکستان کے خلاف کوئی کمنٹس پڑھتی ہوں تو میرا دل کرتا ہے کہ میں اپنے موبائل کی اسکرین توڑ دوں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…