اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی رہنما و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ کے دل میں تکلیف ، ایمرجنسی میں پمز ہسپتال داخل۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی رہنما و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو رات گئے دل کی تکلیف کی شکایت پر مز ہسپتال لایا گیا جہاں انکا رات دیر گئے طبی معائنہ کیاگیا، ڈاکٹروں نے خورشید شاہ کوسی ٹی انجیو گرافی
کرانے کی تجویز دیدی اورآرام کا بھی مشورہ دیا ۔ ذرائع کے مطابق خورشید شاہ رات 3 بجے سے صبح 6 بجے تک پمز ہسپتال میں رہے تاہم اب انکی طبیعت بہتر ہے ۔واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کے لئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں نگران وزیراعظم کے مجوزہ ناموں پر غور کیا گیا ہے۔