جمعہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2025 

’’کیا کرنل سہیل عابد بھی خلائی مخلوق ہے؟‘‘ شہباز شریف کی اہلیہ نے مسلم لیگ ن سے وضاحت مانگ لی ؟

datetime 18  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ دیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس پر عوام نے کھل کر ردعمل دیا ۔ خبر کی تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ و وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پر ایک پیغام میں کہا کہ’’ کیا کرنل شہید سہیل عابد بھی ایک خلائی مخلوق ہیں ؟

یہ سوال سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی ایک صارف نے ان سے پوچھا کہ اس کا جواب آپ ن لیگ کے قائد سے کیوں نہیں پوچھتیں ؟ جس کے جواب میں تہمینہ درانی کا کہنا تھا کہ مجھے شہباز شریف کا خاندان قبول نہیں کرتا لہٰذا مجھے میرے شوہر شہباز شریف سے ہی منسوب کیا جائے ۔ میں ہمیشہ قوم کے مفاد کی آواز بلند کرتیں رہوں گی ۔ ایک اور صارف کے سوال کے جواب میں تہمینہ درانی کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے دہشتگردی کیخلاف کئی جانیں دیں ہیں جنہیں کبھی فرموش نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ میں شہید کرنل سہیل عابد کو خراج تحسین پیش کرتیں ہوں کہ فوجی جانیں دے کر اس ملک کی حفاظت کرتے ہیں ۔ میں صرف اتنا پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا کرنل سہیل عابد بھی خلائی مخلوق ہے ۔ جس کا جگہ جگہ تذکرہ کیا جاتا رہا ہے ۔ یاد رہے کہ آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں لشکر جھنگوی بلوچستان کے سربراہ سمیت تین دہشت گرد ہلاک ہوئے۔دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ملٹری انٹیلجنس کے کرنل سہیل عابد شہید جبکہ 4 جوان زخمی ہوئے تھے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…