اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کیلئے پیش ہوئے مگر میڈیا سے گفتگو کئے بغیر ہی واپس لوٹ گئے، کمرہ عدالت میں بھی نواز شریف نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں بھی دلچسپی نہیں دکھائی اور بہت کم بات کی۔ کمرہ عدالت میں ایک صحافی نے میاں نواز شریف سے سوال کیا کہ ’’زرداری صاحب کہتے ہیں کہ
میاں صاحب کو 30سال کا حساب دینا ہو گا‘‘۔جس پر نواز شریف نے نہایت مختصر مگر معنی خیز جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اب سب کو حساب ہوگا، ہم سب کو حساب دینا ہوگا‘۔ بعدازاں شریف خاندان کے وکیل کی جانب سے سوالنامے پر اعتراض اٹھائے جانے پر عدالت نے پیر تک ملزمان کو مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ نواز شریف عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کئے بغیر ہی واپس روانہ ہو گئے۔