اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

نئی سیاسی جماعت منظر عام پر آ گئی، الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جار ی کر دیا، جماعت کے سربراہ کون ہیں اور انہوں نے کیا اہم اعلان کیا ہے؟

datetime 18  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے نام سے نئی سیاسی جماعت کو رجسٹرڈ کر نے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا جبکہ اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ ہم عام انتخابات میں پنجاب سمیت پورے ملک میں حصہ لیں گے ‘

نوازشر یف نے بھارت کے حق میں بیان دیکر پاکستان اور جمہوریت پر خود کش حملہ کر دیا ہے مگر قوم انکے تمام عزائم کو خاک میں ملا دیں گے ‘نوازشر یف افواج پاکستان سمیت دیگر اداروں کو اشتعال دلانے کی سازشیں کر رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلامی جمہوری اتحا دپاکستان کو باقاعدہ رجسٹرڈ کر لیا ہے جسکے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر جبکہ مر کزی سیکرٹری جنرل رانا محمد واصف ہوں گے اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک کو عزت دو کے پالیسی پر گامزن ہے (ن) لیگ کی افواج پاکستان اور سپر یم کورٹ پر تنقید ملک اور قوم کے ساتھ غداری ہے اور قوم ایسے لوگوں کو کسی صورت معاف نہیں کر یں گی بلکہ انکو نشانہ عبر ت بنادیں گے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والے سمجھتے ہیں انکو کر پشن اور لوٹ مار کر نے کی مکمل آزادی دیدی جائے مگر ان کا یوم حسا ب قر یب آچکا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب کر پشن اور لوٹ مارکر نیوالی (ن) لیگ کی قیادت اقتدار کے ایوانوں نہیں جیلوں میں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک اور قوم کے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں اور عوام دشمن سیاسی اور مذہبی قائدین کے بتوں کو پاش پا ش کرد یں گے ملک میں حقیقی معنوں میں عوامی اور جمہوری حکومت قائم کر یں گے اور ملک کو چوروں اور ڈاکوؤں سے ہمیشہ کیلئے نجات دلائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…