ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایمریٹس نے مسافروں کیلئے اسپیشل رمضان سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا،مسافروں کومزید کیا سہولیات دی جائیں گی؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 16  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا کی صف اول کی ایئرلائن ایمریٹس نے رمضان کے مقدس مہینے میں مسافروں کے لئے رمضان سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایمریٹس کی جانب سے پاکستان میں متوقع طور پر اس سروس کا آغاز 18 مئی سے ہورہا ہے۔ ایمریٹس کی رمضان سروس دوران سفر خصوصی طور پر تیارشدہ افطاری کی اشیاء پر مشتمل ہے۔ ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ آئس پر متعلقہ مذہبی پروگرامز اور گراؤنڈ پر موجود روزہ افطار کرنے والے مسافروں کے لئے کھجور اور پانی کی فراہمی بھی شامل ہے۔

ایمریٹس جہاز میں سفر کے دوران مسافروں کو روزہ کھولنے کے لئے غذائیت سے بھرپور کھانے کی اشیاء پر مشتمل افطار بکس فراہم کرتا ہے۔ سلسال ڈیزائن ہاؤس کے ماہرین نے اس سال افطاری کے ان ڈبوں کا نیا ڈیزائن تیار کیا ہے۔ یہ ڈیزائن مشرق وسطیٰ، اسکے لوگوں، مقامات اور کلچر سے متاثر ہوکر تیار کیا گیا ہے ۔ سلسال کے ماہرین کی جانب سے ایمریٹس کے آفیشل اسٹورز پر دستیاب ایمریٹس عریبک کافی کپ کو بھی ازسرنو متعارف کرایا گیا ہے۔ افطار کے ڈبوں میں مسافروں کو غذائیت سے بھرپور افطاری فراہم کی جاتی ہے جو سالاد اور گرلڈ چکن یا روسٹڈ چکن، سینڈ ویچز، خصوصی پالک روٹی یا ٹماٹر اور پیاز کی خصوصی روٹی، مختلف اقسام کی میٹھی اشیاء ، کھجور، لبن اور پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔ افطاری کے ان ڈبوں کو مسافروں کے لئے اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ کوئی مسافر اپنے ساتھ وہ بکس حسب ضرورت لے جا سکتا ہے۔ کھانے کا مینو رمضان کے وسط میں دوبارہ تبدیل ہوجائے گا۔ یہ خصوصی کھانے ایمریٹس کی پروازوں میں افطار کے وقت تمام کیبنوں میں دستیاب ہوں گے۔ ان میں ماہ رمضان کے دوران گلف ریجن سے آنے و جانے والی پروازوں، جدہ اور مدینہ کا سفر کرنے والے عمرہ گروپوں کے مسافروں کو بھی شامل کیا جائے گا ۔ ایمریٹس سحر و افطار کے درست اوقات کار کے لئے دوران پرواز imsak کا منفرد ٹول استعمال کرتا ہے۔ یہ آلہ طیارے کے طول البلد، فاصلہ اور اونچائی کو ناپتا ہے اور سفر کے دوران بہترین انداز سے درستگی کو یقینی بناتا ہے۔

جب سورج غروب ہونے لگتا ہے تو کپتان مسافروں کو افطار کے وقت سے آگاہ کرتا ہے۔ یہ آلہ رمضان کے ٹائم ٹیبل کے ساتھ ہر پرواز پر موجود ہوتا ہے۔ ماہ رمضان کی علامت کھجوروں کا ڈبہ اور پانی ہے جو مسافروں کو طیارے میں جانے سے قبل گراؤنڈ پر ہی روزہ افطار کرنے کے لئے فراہم کئے جاتے ہیں، اس سے فرق نہیں پڑتا چاہے آپ ایمریٹس کے مرکز دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ٹرمنل 3 پر ہوں یا ایمریٹس کے متعین مقامات پر بھی موجود ہوں۔ ایئرپورٹ پر ایمریٹس کے لاؤنجز میں عبادت کے لئے مختص کمرے فراہم کئے جاتے ہیں جبکہ مسافروں عریبک کافی، کھجوریں اور میٹھی اشیاء بھی پیش کی جائیں گی۔

ایمریٹس کے ایوارڈ یافتہ آئس سسٹم کے فیچرز میں خصوصی مذہبی پروگرامز شامل ہیں۔ یہ خصوصی رمضان پروگرامز 3500 چینلز کا حصہ ہیں جن میں عربی زبان کے 238 چینلز بھی موجود ہیں جن میں فلمیں، ٹی وی، میوزک اور آڈیو مواد بھی موجود ہے۔ ایمریٹس پہلی بار اپنی خصوصی سروس کو مسافروں کے ساتھ عید منانے تک وسعت دے رہا ہے۔ عید کے لئے شاپنگ کا موقع ڈھونڈھنے والے افراد 11 جون سے 15 جون تک سفر کے دوران 95 ڈالر مالیت سے زائد کی ڈیوٹی فری مصنوعات کی خریداری پر 20 فیصد کے ڈسکاؤنٹ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں ۔ مسافر 14 جون سے 17 جون تک مختلف پروازوں میں میٹھی اشیاء سے لطف اندوز ہونے کی بھی توقع رکھ سکتے ہیں۔

اکانومی کلاس میں مسافروں کو عید کوکیز پیش کی جائیں گی جبکہ فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس کے مسافروں چاکلیٹ کا ڈبہ ملے گا۔ اس کے علاوہ فرسٹ کلاس کے مسافر لاک ریڈز کینڈی کے اسپیشل عید ایڈیشن سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ ماہ رمضان اور عید کے دوران تمام خطوں میں لاک ریڈز کرسپی روز پیش کی جائی گی۔ گلوبل ایئرلائن کے طور پر ایمریٹس خصوصی علاقائی کھانوں کے ساتھ اہم مواقع جیسے نئے چینی سال، کرسمس، دیوالی اور رمضان جیسے تہواروں پر اپنے مسافروں کو مزیدار ذائقے سے لطف اندوز کررہا ہے۔ افطار کے اسپیشل کھانوں کے ساتھ رمضان سروس گزشتہ 20 سے زائد سالوں سے بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ اس سے پورے ماہ رمضان کے دوران ایمریٹس کی جانب سے اپنے مسافروں کے سفر کو آرام دہ بنانے کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…