جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان وزیراعظم بن سکتے ہیں کیونکہ۔۔۔! سابق آرمی چیف نے دھماکہ خیز پیش گوئی کر دی

datetime 13  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی ) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم بن سکتے ہیں کیوں کہ ان میں ملک ٹھیک کرنے کی اہلیت ہے۔خصوصی انٹرویو میںپرویز مشرف نے سانحہ 12 مئی کے واقعے کے حوالے سے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری ایئرپورٹ سے مزار قائد جانا چاہتے تھے، سیکیورٹی خدشات کے باعث میں نے انہیں کہلوایا تھا کہ آپ بذریعہ ہیلی کاپٹر چلے جائیں

جب کہ ایم کیوایم کے لوگ عورتوں اور بچوں سمیت سڑکوں پر بیٹھے ہوئے تھے اور احتجاج کررہے تھے، دوسری جانب افتخار محمد چوہدری کے حمایتی بھی بلڈنگوں میں تھے اب اس دوران کس نے فائرنگ کی مجھے اس کا علم نہیں مجھ پر بلاوجہ الزامات لگائے جاتے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف کے وزیراعظم بننے کے حوالے سے سوال پر پرویز مشرف نے کہا کہ عمران خان بالکل وزیراعظم بن سکتے ہیں، ان کی مقبولیت کا گراف کافی اونچا جارہا ہے اوران میں ملک ٹھیک کرنے کی اہلیت ہے، مجھے لگتا ہے وہ ملک کے لئے کچھ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نوازشریف اور زرداری سے بہتر ہیں کیوں کہ ان کو 4 ، 4 بار دیکھ لیا یہ نہیں کرسکتے ان کی نیتیں ٹھیک نہیں جب کہ عمران خان برا آدمی نہیں، اچھا آدمی ہے وہ ان لوگوں جیسا نہیں ان سے بہتر اور ایماندار ہے، اسے پیسوں کا کوئی لالچ ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…