کراچی (این این آئی)اہلسنّت والجماعت کے مرکزی شوری کے اجلاس سے سربراہ اہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ محمداحمدلدھیانوی،صدراہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ جنرل الیکشن بھرپور تیاری سے لڑیں گے ملک بھر سے امیدواروں کے نام فائنل کردئیے ,ہم خیال سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے اتحاد کے لئیے صوبائی اور مرکزی سطح
پہ رابطے جاری ہے بہت جلد قوم خوشخبری سنے گی، علامہ محمداحمدلدھیانوی نے کہا کہ ورکرز اخلاص، ہمت، اور اتفاق واتحاد سے آگے بڑھے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں منزل دور نہیں سکتی, ملک میں بڑی اکثریت کیساتھ اہلسنّت والجماعت کے ووٹر اور سپورٹران موجود ہیں، وقت سب کچھ ظاہر کرتا جارہاہے کہ کوئی بھی سیاسی پارٹی یامذہبی کا امیدوار کھڑا ہو ہمارے تعاون حاصل کیئے بغیر نہیں جیت سکتا، مجلس عمل کو عام انتخابات میں عبرتناک شکست کاسامناکرناہوگا،اہلسنّت والجماعت ہم خیال سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے اتحادسے الیکشن میں حصہ لے گی،اہلسنّت کامیڈیاٹرائل کرنیوالوں کو کالعدم جماعت کی ایم ایم اے میں موجودگی کیوں نظرنہیں آتی،علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی سیاسی حالت شدید ابتر کا شکار ہے، مذہبی جماعتوں کو انتہا پسندی اور عدم برداشت کا طعنہ دینی والی دوسری سیاسی جماعتیں خود انتہا پسندی کو فروغ دے رہی ہیں ،دوسروں کو برداشت کا درس دینے والی پاکستان کی تینوں بڑی سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو برداشت نہیں کرپارہیں۔مجلس عمل کو عام انتخابات میں عبرتناک شکست کاسامناکرناہوگا،اہلسنّت والجماعت ہم خیال سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے اتحادسے الیکشن میں حصہ لے گی،اہلسنّت کامیڈیاٹرائل کرنیوالوں کو کالعدم جماعت کی ایم ایم اے میں موجودگی کیوں نظرنہیں آتی،علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی سیاسی حالت شدید ابتر کا شکار ہے، مذہبی جماعتوں کو انتہا پسندی اور عدم برداشت کا طعنہ دینی والی دوسری سیاسی جماعتیں خود انتہا پسندی کو فروغ دے رہی ہیں ،دوسروں کو برداشت کا درس دینے والی پاکستان کی تینوں بڑی سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو برداشت نہیں کرپارہیں۔