منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

میں نے نوازشریف کو کس کام سے روکا تو میری بات سن کرخواجہ آصف نے مجھے گالیاں دیں؟جاوید ہاشمی نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 9  مئی‬‮  2018 |

ملتان (نیوز ڈیسک) سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے قائدین ایک ٹکٹ پربک گئے، اکیلا صوبہ حاصل کرنے کی جنگ لڑونگا ، جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لئے اسمبلیوں میں فوری کمیشن بنائے جائیں ٗنیب نے نواز شریف پر 4.5بلین ڈالرز کا الزام لگا کر سنگین غلطی کی، چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کو فوری مستعفی ہوجانا چاہیے ٗآنے والا وقت نوازشریف کیلئے مزید مشکل ہوگا۔

بدھ کو ملتان میں اپنی رہائشگاہ پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب کی لمبی عمرکیلئے دعاگو ہوں،انہیں چاہیے تھا کہ سفارش کرنے پر اپنے داماد کو سزا دیتے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ہمیشہ سول وزیراعظموں کو سزادی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مخدوم امین فہیم کے خلاف آصف زرداری نے نواز شریف سے مدد مانگی تو میرا مؤقف تھا کہ مدد نہیں کرنی چاہیے، یہ سن کر خواجہ آصف نے مجھے گالیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ آج خواجہ آصف زرداری کی مدد کرنے پر قوم سے معافی مانگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد آصف زرداری نے آمریت کے خلاف لڑنے والے پارٹی اراکین کو سائیڈ لائن کردیا۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ 50 محب وطن اراکین اسمبلی پہلے سے منتخب ہو چکے ہیں، اب صوبہ محاذ والے بھی ساتھ شامل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ والوں نے صرف نعرہ لگایا ہے، صوبہ محاذ کے قائدین ایک ٹکٹ پر بک گئے۔ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لئے اسمبلیوں میں فوری کمیشن بنائے جائیں جنوبی پنجاب محاذ نے تباہی پھیلائی ہے میں اکیلا صوبہ حاصل کرنے کی جنگ لڑونگا۔ ملک کی ترقی کے لئے زیادہ صوبوں کا ہونا ضروری ہے بھارت 7 صوبوں کا ملک تھا اب 29 صوبے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب 12 کروڑ آبادی رکھنے والا دنیا کا واحد صوبہ ہے۔ایک سوال پر انہوں نے پیشنگوئی کی کہ آنے والا وقت شریف خاندان کے لیے مزید مشکل ہو گا، نواز شریف مشکل میں ہیں اس لیے ان کے ساتھ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کو کہا تھا کہ آپ کو سب چھوڑ جائیں گے،جاوید ہاشمی کھڑا رہے گا۔مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ سب سے پہلے نیب کا احتساب ہونا چاہیے۔ نیب نے چار اعشاریہ پانچ (4.5) بلین ڈالرز ملک کے ایک نامور سیاستدان کے ذمے لگادئیے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے نواز شریف پر الزام لگا کر سنگین غلطی کی، چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کو فوری مستعفی ہوجانا چاہیے۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ تصدق جیلانی کے بعد نئے چیف جسٹس ناصرالملک اسمبلیاں تحلیل کرادیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…