منگل‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2026 

باقاعدہ سازش کے تحت احسن اقبال پر حملہ کیاگیا،حملے کا اصل مقصد کیا ہے؟معروف صحافی حامد میر نے سنگین دعویٰ کردیا

datetime 6  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)باقاعدہ سازش کے تحت احسن اقبال پر حملہ کیاگیا،حملے کا اصل مقصد کیا ہے؟معروف صحافی حامد میر نے سنگین دعویٰ کردیا، تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال قاتلانہ حملے کے نتیجے میں زخمی ہوگئے تاہم حالت خطرے سے باہر ہے ٗ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے پستول بر آمد کرلیا ٗتحقیقات شروع کر دی گئیں ۔ اتوار کو ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ نارووال کے علاقے قصبہ کنجروڑ میں پیش آیا

جہاں وزیر داخلہ احسن اقبال ایک کارنر میٹنگ میں شریک تھے ٗ کارنر میٹنگ کے اختتام پر احسن اقبال جب ڈیرے سے باہر آرہے تھے کہ اس دوران مسلح شخص نے پستول سے ان پر فائرنگ کردی اور گولی احسن اقبال کے کندھے میں لگی ۔ذرائع کے مطابق احسن اقبال کو فوری طورپر ہسپتال میں منتقل کر دیا جنہیں طبی امداد دی جاری رہی ہے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے دائیں بازو پر گولی لگی ۔ سینئر صحافی حامد میر نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ الیکشن روکنے کی سازش ہے۔ٹوئٹر پر رد عمل دیتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ،یہ واقعہ آئندہ انتخابات میں تاخیر کی کوشش ہے۔ اینکر پرسن وسیم بادامی کے سوال پر کہ الیکشن میں تاخیر کون چاہتا ہے ؟ حامد میر نے جواب دیا کہ پاکستان کے دشمن ہمارے ملک میں عدم استحکام چاہتے ہیں ،ملک دشمن عناصر بہت عرصے سے ہمارے خلاف مقامی لوگوں کو استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں ،آپس میں محاذ آرائی دشمنوں کو فائدہ پہنچائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس معاملے پر قیاس آرائیاں نہ کی جائیں ،جس نے بھی حملہ کیا وہ پاکستان کا دشمن ہے۔دریں اثناء وزیر داخلہ احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ میرے والد کی حالت خطرے سے باہر ہے

اور وہ نارروال کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں طبی امداد مل رہی ہے ٗ وہ ہوش میں ہے ۔دوسری جانب وزیر داخلہ احسن اقبال کے کزن عمران نے فائرنگ کے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ذرائع کے مطابق ملزم نے احسن اقبال پر دو فائرکئے ایک فائر وزیر داخلہ کے کندھے پر لگا۔اطلاعات کے مطابق وزیر داخلہ کا خطاب سننے کیلئے آنے والے کارکنوں نے فائرنگ کے بعد فوراً پکڑ لیا ۔ڈی پی او نارروال عمران کشور نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ

وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کر نے والے نو جوان کو گرفتار کر کے پستول بر آمد کرلیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ملزم نے پندرہ گز کے فاصلے سے30بور پستول سے فائرنگ کی ٗ گولی وزیر داخلہ کے کندھے پر لگی تاہم احسن اقبال کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ ڈی پی او کے مطابق فائرنگ کر نے و الا نو جوان مقامی ہے اور اس سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ پر فائرنگ کر نے والے ملزم کی شناخت عابد کے نام سے ہوئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا

اور وہاں پر موجود عینی شاہدین کے بیان بھی لئے ۔ادھر پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملزم کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔ادھر وزیر مملکت برائے اطلاعات طلال چوہدری نے کہا کہ 20 سے 22 سال کے نوجوان کا گرفتار کیا گیا ہے اور واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ احسن اقبال فرنٹ لائن سے لڑ رہے ہیں اور ان پر فائرنگ افسوس ناک ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نواز شریف کی سیاست میں انٹری


لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…