پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

داخلہ احسن اقبال پر مسیحی برادری کی تقریب سے جاتے ہوئے فائرنگ کی گئی،ان کی حالت اب کیسی ہے ؟ترجمان پنجاب حکومت نے تفصیلات جاری کردیں

datetime 6  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارروال/اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیرِ داخلہ ، منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات احسن اقبال شکرگڑھ کے علاقے کنجرورو میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے ، مسلح شخص کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں گولی ان کے دایاں بازو پر لگی تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے ، 21سالہ مسلح حملہ آورکو گرفتار کرلیاگیا جس سے تفتیش کی جارہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو وفاقی وزیرِ داخلہ چودھری احسن اقبال کنجرورو کے علاقے میں ایک کارنر میٹنگ میں شریک تھے کہ

اچانک ایک شخص نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ زخمی ہو گئے۔ احسن اقبال کے دائیں بازو پر گولی لگی ہے۔ موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ کرنے والے21سالہ شخص گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ نامعلوم شخص نے وفاقی وزیر داخلہ کے جلسے سے خطاب کے دوران ان پر فائرنگ کی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن اقبال پر فائرنگ کرنے والے ملزم کا نام عابدحسین ہے جس نے وزیرداخلہ کے جلسہ گاہ میں پہنچتے ہی فائرنگ کردی ۔دوسری جانب احسن اقبال کو ایمبیولینس کے ذریعے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی ۔ یاد رہے کہ احسن اقبال نے پیر کی صبح توہینِ عدالت کیس میں عدالت میں پیش ہونا تھا۔ عدالت نے 7 مئی کو انھیں طلب کررکھاہے ۔دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت نے کہاہے کہ وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہرہے۔ ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ احسن اقبال کے بازو پر گولی لگی، اللہ تعالی کا شکر ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ وزیرِ داخلہ کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔حملہ کرنے والے شخص کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملزم مقامی گاں کا رہائشی ہے جسے گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے ابتدائی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ادھر رکن صوبائی اسمبلی رانا عبدالمنان کاکہنا تھا کہ میرے ڈیرے پر کارنر میٹنگ نہیں تھی، وزیرِ داخلہ احسن اقبال پر مسیحی برادری کی تقریب سے جاتے ہوئے فائرنگ کی گئی۔ا دھروزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرلی ۔جبکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی اورمذمت کرتے ہوئے کہاکہ منصوبہ سازوں کا پتہ چلایا جائے ۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…