پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

قومی اسمبلی کی 272 عام نشستوں پر 200 امیدوار کھڑ ے کررہے ہیں ‘ فواد چوہدری

datetime 6  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی کے ساتھ کسی طرح کا سیاسی اتحاد نہ کرنے کا دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی آصف علی زرداری کی پارٹی سے کبھی ہاتھ نہیں ملائے گی۔

اس حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ قومی اسمبلی کی 272 عام نشستوں پر 200 امیدوار کھڑا کررہے ہیں اور امید ہے کہ ہمیں مشترکہ طور پر 150 نشستوں کی برتری حاصل ہوگی۔انہوں نے دعوی کیا کہ دیگر سیاسی پارٹیاں 100 سے زیادہ امیدوار کھڑے کرنے کی صلاحیت سے محروم ہیں جبکہ پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ (ن)کو امیدوار کی تلاش میں جدوجہد کرنا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)علاقائی پارٹیوں کے سانچے میں ڈھل چکی ہیں اور پی ٹی آئی کا دونوں سے ہی کوئی مقابلہ نہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی اندورن سندھ اور مسلم لیگ (ن)مرکزی پنجاب میں مقبولیت رکھتی ہے اور انتخابات کے بعد مسلم لیگ (ن)اپنا وجود کھو دے گی۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…