منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

(ن) لیگ حکومت نے پانچ سالوں میں ملک میں معاشی انقلاب برپا کردیا ،رانا تنویر حسین

datetime 6  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ (آئی این پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نو از حکومت نے پانچ سالوں میں توانا ئی کے میگا پراجیکٹس ، سی پیک منصوبے ، اربوں ڈالرز کی غیر ملکی سرمایہ کاری ملک میں لاکر معاشی انقلاب برپا کردیا ہے حکومت کی کامیاب اقتصادی پالیسیوں کی بدولت آج پاکستان دنیا کی تیز رفتار ترقی کرتی معیشتوں میں شامل ہو گیا ہے تبدیلی نعرے لگانے اور کنٹینرز پر چڑھ کر

تقرریں کرنے سے نہیں آتی بلکہ اس کے لئے مٹی کے ساتھ مٹی ہو نا پڑتا ہے،،ووٹ کو عزت ،، ملے گی تو ملک ترقی کرنے کے ساتھ ساتھ اقتصادی سطح پرمذید مضبوط ہو گا مسلم لیگ (ن) نے اپنی قیادت کے خلاف اقاموں پر عدالت کی طرف سے دیئے گئے فیصلوں کو ما نا مگر ملک کے عوام اور رتاریخ نے ان فیصلوں کو قبول نہیں کیا ان خیالات کا اظہارانہوں نے این اے 120کے نو احی علاقہ غازی مدکے میں جلسۂ سے خطاب ، کو ٹ عبدالمالک میں کارنر میٹینگ اور مرید کے میں ذرائع ابلا غ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا چیئر مین ضلع کونسل انجینئر رانا احمد عتیق انور ، پیر اشرف رسول ایم پی اے ،امیدوار پی پی139چودھری خلیل احمد ورک ، لیگی رہنما حاجی طارق محمود ڈوگر ، حکیم سلیم اللہ ، میڈ یا کو آرڈنیٹر ندیم گورایہ ، چودھری یوسف ورک ، چودھری غلام نبی ورک ، حاجی عبدالحمید رحمانی ، یوسی چیئر مین ملک نوید محمود چوہان اور دیگر نے بھی جلسۂ سے خطاب کیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین یوسی مرادے کلاں چو دھری احسان علی ورک نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا اور این اے 120میں رانا تنویر حسین ، پی پی 139میں چودھری خلیل احمد ورک کی غیر مشروط حمائیت کا اعلان کیا وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہمار امقابلہ ان لو گو ں سے ہے جن کی اپنی کو ئی کارکردگی نہیں ہم نکات پیش نہیں کرتے ہمارے کام بولتے ہیں۔

انتقامی کاروائیاں اور سازشیں ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتیں تما م تر سازشوں اور رکاوٹوں کے باوجود نواز حکومت نے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا اور ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر ملک کوامن کا گہوارہ بنایا کراچی کی روشنیاں بحال اور فاٹا میں امن قائم ہوا ایک سوال کے جواب میں رانا تنویر حسین کہا کہ بروقت انتخابات کا انعقاد نا گزیر ہے ۔

الیکشن میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جا ئے گی مسلم لیگ(ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے محمد نواز شریف ملک کے با ئیس کروڑ عوام کے محبوب لیڈر ہیں ساہیوال اور صادق آباد کے جلسوں میں عوام کے ٹھاٹھیں مارتے ہو ئے سمندر نے مخالفین کی نیندیں اڑا دی ہیں مسلم لیگ(ن) اپنی کا رکردگی کی بنیاد پر ملک گیر کامیابی حاصل کرے گی ۔

خلائی مخلوق کے الیکشن کو ہائی جیک کرنے کے تمام منصوبے نا کا م ہو نگے نیازی ،زرداری کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا بد ترین شکست ان کا مقدر بن چکی ہے قبل ازیں کو ٹ عبدالمالک میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے لیگی کارکنوں چو دھری سلامت علی بھٹہ ، محمد اقبال بالا کیبل والے ، حاجی شاہد کے درمیاں اختلافات کو ختم کرواتے ہو ئے کارکنوں کے دوگروپوں میں صلح کروادی دونوں گروپوں نے رانا تنویر حسین کو یقین دہانی کروائی کہ وہ آئندہ ملکر ساتھ چلیں گے اور ذاتی مفادات پر پارٹی مفادات کو ترجیح دینگے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…