لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ باہرگارڈ کی نوکری اور پاکستان میں وزارت، کیا احسن اقبال اسے سیاست کہتے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ احسن اقبال صاحب غیرملکی اقامہ جیب میں رکھ کر دانشوری جھاڑنے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ تجربے کے نام پرشریفوں نے درباری اور دربان قوم پرمسلط کیے، جن سے جان چھڑانی ہوگی، قوم ان کے
تجربے اور سیاست، دونوں سے پناہ چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اس سیاست پر لعنت بھیجتے ہیں جو اقامے سے جنم دیتی ہے، عمران خان قوم کا انتخاب اور مستقبل کے وزیر اعظم ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں سیاست کا رخ اور مزاج عمران خان طے کریں گے، احسن اقبال اقامہ جیب میں رکھ کر عمران خان کی سیاست نہیں سمجھ سکتے، احسن اقبال اقامہ چھوڑیں، سیاست ہم سکھا دیں گے، اب کرپشن، منی لانڈرنگ اور اقاموں کی مزید کوئی گنجائش نہیں۔