اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی وزیرستان میں موبائل سروس بحال کرنے کا فیصلہ ہو گیا، سروس اگلے ہفتے بحال کی جائے گی ۔ خبر کی تفصیل کے مطابق جنوبی وزیرستان میں۔ آئی جی ایف سی سائوتھ میجرجنرل عابد لطیف نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں اگلے ہفتے سے موبائل سروس کو بحال کر دیا جائے گا ۔ جنوبی وزیرستان میں 82چیک پوسٹییں بھی ہٹا دی گئیں ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ افغان سرحد کے پر 30کلو میٹر تک باڑ لگا دی گئی ۔ ایف سی کے مزید 14 ونگ بننے جارہے ہیں ، بارڈر پر 21 قلعے تعمیر کرلیے گئے ہیں لیکن سرحد پار سے دہشتگردوں کا خطرہ موجود ہے۔جبکہ کئی عرصے سے موبائل سروس معطل رہنے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگلے ہفتے سروس کو بحال کر دیا جائے گا ۔