پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

’’عمران خان پورس کے ہاتھی کی طرح خود کو ہی لتاڑ گیا‘‘ کپتان نے آئندہ حکومت بنانے میں کون انکی مدد کرےگا،حامد میر کو انٹرویو میں کیا راز بتادیا، مشرف سے کیا منتیں کرتے رہے ؟ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

datetime 3  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) قومی اسمبلی میں اپو زیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خود ہی اشارہ دے گیا کہ وہ آزاد گروپ کی مدد سے حکومت بنائے گا عمران بادشاہ آدمی ہے خود اپنا راز بتا گیا اور پورس کے ہاتھی کی طرح خود کو لتاڑ گیا، الیکشن میں دھاندلی ملک اور اداروں کے لیئے ٹھیک نہیں ہو گی،پرویز مشرف نے انٹرویو میں کہا عمران خان نے سو سیٹیں مانگیں۔ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا لگتا ہے

عمران نے آزاد گروپ کو وزارتیں دینے سے ملک کمزور ہونے کی بات بے دھیانی میں کر دی وہ بادشاہ آدمی ہے خود اپنا راز بتا گیا اور پورس کے ہاتھی کی طرح خود کو لتاڑ گیا۔ خورشید شاہ نے کہا عمران خود ہی اشارہ دے گیا کہ وہ آزاد گروپ کی مدد سے حکومت بنائے گا۔ اسی لیئے کہتے ہیں بیووقوف دوست سے دانا دشمن بہتر ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم کے بقول دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن خلائی مخلوق کروا رہی ہے۔ دو ہزار تیرہ میں خلائی مخلوق نے آر اوز کی شکل میں الیکشن کروائے۔ خورشید شاہ نے کہا الیکشن میں دھاندلی ملک اور اداروں کے لیئے ٹھیک نہیں ہو گی۔ اسسے ملک کو بہت نقصان پہنچے گا، اگر کوئی چاہتا ہے کہ دھاندلی کر کے کسی کو جتوا دے تو بہت خطرناک ہو گا۔ خو انہوں نے کہا پرویز مشرف نے انٹرویو میں کہا عمران خان نے سو سیٹیں مانگیں ، بھائی مانگنا ہے تو عوام سے مانگو۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…