پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

نواز،زرداری اختلافات سیاسی شعبدے بازی ہے،نواز شریف کا نادیدہ قوتوں والا بیان مجھے کیوں نکالا کی اگلی قسط ہے،شاہ محمود قریشی کا دعویٰ

datetime 2  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نوازرداری اختلافات سیاسی شعبدے بازی ہے،نواز شریف کا نادیدہ قوتوں والا بیان مجھے کیوں نکالا کی اگلی قسط ہے،نیا بجٹ مہنگائی کا بم بن کر عوام پر گرے گا، حکومت موجودہ ٹیکسز پر نظر ثانی کرے۔بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشاہ محمود قریشینے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان اختلاف کا آئندہ الیکشن پر فرق پڑے گا۔ یہ سال الیکشن کا سال ہے اس لیے ان کی لڑائی کوئی تعجب کی بات نہیں ہے، یہ ا ن کا سیاسی فارمولہ ہے۔ رانا ثنا کے بیان نے ساری قوم کے جذبات مجروح کیے ہیں، شہبار شریف کی معذرت کافی نہیں ہے۔نواز شریف کا نادیدہ قوتوں والا بیان مجھے کیوں نکالا کی اگلی قسط ہے۔ مسلم لیگ(ن) سیاسی بچاؤ کیلئے نادیدہ قوتوں کا نام لے رہی ہے۔ ان کی اپنی حکومت ہے، اگر کوئی نادیدہ قوت ہے تو ان کی حکومت کو اس کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔نیا بجٹ مہنگائی کا بم بن کر عوام پر گرے گا۔ مہمان حکومت کا بجٹ ایک سیاسی شعبدہ بازی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔ ملک بھر میں کارخانے بند ہو رہے ہیں اور تاجر پریشان ہے۔ حکومت موجودہ ٹیکسز پر نظر ثانی کرے۔ حکومت سے ٹیکس میں اضافہ نہیں ہو رہا اور ایف بی آر ناکام ہو چکا ہے، اس لیے حکومت ٹیکس خسارہ پورا کرنے کیلئے ہر مہینے عوام پر پیٹرول بم گرا دیتی ہے۔ حکومت دعوؤں کے باوجود 5سال میں لودشیڈنگ ختم نہیں کر سکی۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…