ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

احتساب کے نام پرہمارا الیکشن میں راستہ روکنے کی گھناؤنی سازشیں کی جا رہی ہیں‘پرویز ملک

datetime 2  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر نواز شریف ودیگرلیگی رہنماؤں کا الیکشن میں راستہ روکنے کی گھناؤنی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائیگی، احتساب صرف شریف خاندان یا ن لیگ کے رہنماؤں کا ہی نہ کیا جائے بلکہ بلا تفریق سیاسی مہروں اور لاڈلوں کا بھی کیا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ،ڈپٹی میئر مشتاق مغل،سید توصیف شاہ،عامر خان،تنویر ضیا بٹ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پر الیکشن میں ن لیگ کا راستہ روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے،پاکستان کے عوام اس روش اورغیر جمہوری غیر آئینی ہتھکنڈوں کوبرداشت نہیں کریں گے،ہمارے مخالفین (ن) لیگ اور قیادت کی مقبولیت سے پریشان ہیں،پورے ملک سے لوگوں کو اکٹھا کرکے ناکام جلسہ کرنے والوں کو ساہیوال میں صرف ایک ڈویژن کے جلسے سے اپنی نام نہاد مقبولیت کا اندازہ ہوگیا ہوگا،دن کی روشنی میں وزارت عظمیٰ کے خواب تو دیکھے جا سکتے ہیں بن نہیں سکتے۔انہوں نے کہا کہ عوام 2018 ء کے انتخابات میں جھوٹ، مکرفریب اور دشنام طرازی اوردھرنا سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے، نواز شریف کی قیادت میں پاکستان میں سی پیک کا عظیم منصوبہ شروع ہوا،جس کا کریڈیٹ انہیں جاتا ہے۔ نوازشریف نے قوم کی بڑی خدمت کی ہے ان کی جواں مردی، جرات اوربہادری رنگ لائے گی اورپارٹی انتخابات میں شاندار کامیابی سمیٹے گی، عمران نیازی نے دن رات جھوٹ بولا، الزام تراشی کی،اب قوم ان سے حساب لے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…