جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

ایجنڈے چوری کرکے وزارت عظمیٰ کے خواب تو دیکھے جا سکتے ہیں وزیر اعظم نہیں بن سکتے‘پرویز ملک

datetime 1  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نے کہا ہے کہ لاہور کے جلسہ میں گیارہ نکات پیش کرکے کوئی قائد اعظم محمد علی جناح نہیں بن سکتا،نیازی نے جو نکات پیش کئے ہی پاکستان مسلم لیگ (ن) پہلے سے ہی ان پر عمل پیرا ہے،ایجنڈے چوری کرکے وزارت عظمیٰ کے خواب تو دیکھے جا سکتے ہیں بن نہیں سکتے ۔

عمران خان کے دل میں اب عوام کا درد جاگا ہے وہ پانچ سال قبل کہاں تھے پہلے عوام کو اس کا حساب تو دیں، عوام 2018 ء کے انتخابات میں جھوٹ، مکرفریب اور دشنام طرازی اوردھرنا سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے، نواز شریف کی قیادت میں پاکستان میں سی پیک کا عظیم منصوبہ شروع ہوا،جس کا کریڈیٹ انہیں جاتا ہے۔ نوازشریف نے قوم کی بڑی خدمت کی ہے ان کی جواں مردی، جرات اوربہادری رنگ لائے گی اورپارٹی انتخابات میں شاندار کامیابی سمیٹے گی، عمران نیازی نے دن رات جھوٹ بولا، الزام تراشی کی،اب قوم ان سے حساب لے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،میاں مرغوب احمد،ڈپٹی میئر نذیر خان سواتی،سید توصیف شاہ، سینیٹر ڈاکٹر اسد اشرف، عامر خان،تنویر ضیا بٹ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہر دور میں عوام کی بے لوث خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں دھرنا گروپ نے عوام کی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کا ناقابل معافی جرم کیا ہے اور ہمارا ہر دور عوامی خدمت سے عبارت ہے۔ نیازی نے جھوٹ بولنے اور یوٹرن کے عالمی ریکار ڈ بنائے ہیں اور ساڑھے چار برس میں کے پی کے میں بدترین کارکردگی دکھائی ہے۔دھرنا گروپ نے عوام کی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کا ناقابل معافی جرم کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…