ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان لوٹوں اور لٹیروں کے ساتھ ایک ہو گئے، طلال چوہدری

datetime 30  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان اور آصف زرداری 2 نہیں ایک ہیں، عمران خان لوٹوں اور لٹیروں کے ساتھ ایک ہو گئے،عمران خان کے بچے کے پی میں نہیں پڑھتے، پشاور میں نہیں رہتے،عمران خان نے خفیہ معاہدہ کرلیا ہے، صدر اور وزیراعظم کا فیصلہ عوام کریں گے۔پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ

عمران خان نے لاہور میں 2011والا شو کرنے کی کوشش کی  لاہور کے سیاسی فیصلے پوے پاکستان پر اثر انداز ہوتے ہیں، کیمروں نے دکھایا2011اور 2018کے جلسہ میں کیا فرق تھا، عمران خان نے 2013میں وعدہ کیا کہ تبدیلی لائیں گے، عمران خان نے جن لوگوں کے خلاف تحریک چلائی وہ اسٹیج پر بیٹھے تھے،11نکات میں عمران خان نے کونسی نئی بات کی،عمران خان لوٹوں اور لٹیروں کے ساتھ ایک ہو گئے ہیں، عمران خان اور زرداری دو نہیں بلکہ ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ عمران خان نے خفیہ معاہدہ کرلیا ہے، عمران خان نے تیر کو ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، ایک صدر کا اور دوسرا وزیراعظم کا امیدوار ہے، صدر اور وزیراعظم کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے، عمران خان بتائیں پانچ سال میں کیا کیا ہے؟ عمران خان کے بچے ے پی میں نہیں پڑھتے، پشاور میں نہیں رہتے، میں سمجھا ویڈیو چلائیں گے کے پی میں 300ڈیم مکمل ہو چکے،خان صاحب زیرو کے زیرو رہے ہیرو نہ بن سکے، یہ پروڈکٹ نہیں چل سکے گی، خان صاحب اتنے لوٹے؟ مجھے سمجھ نہیں آتی، اتنے لوٹے؟ کیا نیا پاکستان بنانے سے پہلے وضو کرانا ہے، عمران خان کے فیصلے ہونے کی سزا پاکستان کو نہیں ملنی چاہیے، عمران خان کے گیارہ نکات میں کوئی نئی بات نہیں، پشاور یونیورسٹی سمیت کے پی میں جعلی ڈگریاں بانٹی جارہی ہیں، عمران خان کاش اسکرین پر خیبرپختونخوا کے ہسپتال اور اسکول دکھاتے، کل کا نعرہ ٹھیک تھا، عمران اور زرداری ایک ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…