جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

شکست عمران خان کا مقدر ہے، شہباز شریف

datetime 30  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی ) وزیر اعلیٰ پنجاب اور صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف نے کہاہے کہ شکست عمران خان کا مقدر ہے، پچھلے22سال سے تقریرنہ بدل سکنے والے شخص سے ایک طبقہ تقدیربدلنے کی امید لگائے بیٹھاہے، خان صاحب کی ساری تقریر کا متن صرف” میں” ہے’کے پی حکومت کچھ کارکردگی تو پیش کر دیتی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘شوگر مافیا میں شوگر کنگ جہانگیر ترین شامل ہے ۔

‘مخالفین نے پاکستان کی منزل کو کھوٹا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، عوام کی خدمت خالی نعروں سے نہیں ہوتی، شکست خوردہ عناصر کی ہر سازش ناکام ہوگی۔ پیر کو عمران خان کے مینار پاکستان کے جلسہ پر اپنے ردعمل میں شہباز شریف نے کہاکہ جو شخص پچھلے22سال سے تقریرنہیں بدل سکاایسے شخص سے ہمارے ملک کاایک طبقہ تقدیربدلنے کی امید لگائے بیٹھاہے، جب 5سال ایک صوبے میں حکومت کرنے کے بعد بھی آپ شوکت خانم، نمل یونیورسٹی اور کرکٹ ورلڈ کپ کے پیچھے چھپ جائیں تو سمجھ لیں کہ شکست آپ کا مقدر ہے، خان صاحب کی ساری تقریر کا متن صرف” میں” ہے یعنی میں ہوں تو سب کچھ ممکن ہے میں نہیں تو کچھ بھی نہیں شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی لاہور کے جلسے میں کی جانے والی تقریر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب 5سال ایک صوبے میں حکومت کرنے کے بعد بھی آپ شوکت خانم، نمل یونیورسٹی اور کرکٹ ورلڈ کپ کے پیچھے چھپ جائیں تو سمجھ لیں کہ شکست آپ کا مقدر ہے۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب کی ساری تقریر کا متن صرف میں ہے یعنی میں ہوں تو سب کچھ ممکن ہے میں نہیں تو کچھ بھی نہیں ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ ‘جسے اپنے آپ سے ہٹ کر کوئی دوسرا نظر نہیں آتا، وہ ایک پاکستان کیسے بنا سکتا ہے؟ ساتھ ہی انہوں نے عمران خان کی صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ‘خیبرپختونخوا میں احتساب کا نظام کیوں بند رکھا ۔

وہاں گرلز تعلیمی ایمرجنسی کیوں نافذ نہ کی، ایک نصاب تعلیم کیوں نہیں دیا، نئے اسپتال اور تعلیمی اداریکیوں نہیں بنائے، خیبرپختونخوامیں زرعی ایمرجنسی کیوں نافذ نہ کی، ریکارڈ قرضے کیوں لیے، ہائیڈرو بجلی گھر کیوں قائم نہ کیے؟۔وزیراعلی پنجاب نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘کے پی حکومت کچھ کارکردگی تو پیش کر دیتی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘شوگر مافیا میں شوگر کنگ جہانگیر ترین شامل ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے مسلم لیگ ن کی حکومت کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ‘ہماری سیاست ملک و قوم کی خدمت اور ترقی ہے اور رکاوٹوں کے باوجود ہم نے تعمیر و ترقی کے منصوبوں کو آگے بڑھایا ہے، لیکن قوم کو اندھیروں سے دوچار کرنے والوں کو ترقی کے سفر سے تکلیف ہو رہی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ ‘مخالفین نے پاکستان کی منزل کو کھوٹا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، عوام کی خدمت خالی نعروں سے نہیں ہوتی، شکست خوردہ عناصر کی ہر سازش ناکام ہوگی۔صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ ‘میرا جینا مرنا اپنے عوام کے ساتھ ہے، جب تک جان میں جان ہے، عوام کی بیلوث خدمت کرتا رہوں گا، مٹھی بھر عناصر مخالفت کرتے رہیں، خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…