جمعہ‬‮ ، 27 ستمبر‬‮ 2024 

دھرنوں،نعروں،انتشار کی سیاست اورجھوٹے داعوؤں سے عوام کی خدمت نہیں کی جاسکتی‘پرویز ملک

datetime 29  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ دھرنوں،نعروں،انتشار کی سیاست اورجھوٹے داعوؤں سے عوام کی خدمت نہیں کی جاسکتی، بے بنیاد الزامات کی سیاست کرنے والوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ،نام نہادمٹھی بھر اشرافیہ عام آدمی کو معیاری سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں پر بہت پریشان ہے۔

بعض سیاسی عناصرنے ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے سفرکو کھوٹا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، جس میں دھرنا گروپ پیش پیش رہا، 2018ء کا جنرل الیکشن میں عوام کے پاس جانے کے لئے ن لیگ کے پاس بہت کچھ لیکن مخالفین کے پاس شرمندگی ،دھرنے قومی اداروں پر حملوں اور انتشار کی سیاست اور یہودی ایجنڈے کے سوا کچھ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں اورعہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رکن اسمبلی رمضان صدیق بھٹی،غزالی سلیم بٹ،ڈاکٹر اسد اشرف،ڈپٹی میئر نذیر خان سواتی،میاں طارق،سید توصیف شاہ،عامر خان،چوہدری جاوید اقبال ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام اداروں پر بھی اسی طرح آئین وقانون کی پاسداری کا قانون لاگو ہوتا ہے۔ میاں نواز شریف نے کوئی کرپشن یا مالی بد عنوالی میں ملوث نہیں بلکہ عمران خان کی بات کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ترقی و خوشحالی کے دشمنوں کو اپنے منفی طرز عمل پر نظر ثانی کرنی چاہیے،جو عناصر عوام کی خوشحالی اور ملکی ترقی کے اس سفر میں رخنہ ڈالناچاہتے ہیں وہ سیاسی تنہائی کا شکار ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



واسے پور


آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…