پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نثار سے متعلق دھماکہ خیز خبر، تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں یا نہیں لیگی قیادت نے ناراض رہنما کو اتنی بڑی آفر کر دی کہ سب حیران رہ گئے، نواز شریف کے جیل جاتے ہی کونسا بڑاعہدہ دیدیا جائیگا، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 29  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کے بعد خواجہ آصف کی تاحیات نا اہلی کے بعد چوہدری نثار نے پارٹی میں متحرک ہونے لگ گئے۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے بعد خواجہ آصف کی تاحیات نا اہلی نے چوہدری نثار کو ایک بار پھر پارٹی میں متحرک بنا دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق چوہدری نثار کے قریبی حلقوں نے چوہدری نثار کو پارٹی چھوڑ کر جانے

کی بجائے آئندہ پارلیمنٹ میں اپنا اہم رول ادا کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے ن لیگ کے اہم رہنمائوں کو نا صرف اس بات کی یقین دہانی کروا دی ہے کہ وہ پارٹی میں رہیں گے بلکہ ن لیگ کے اہم ترین ذمہ داران سے بھی چوہدری نثار کے رابطے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خواجہ آصف چوہدری نثار کے ساتھ اختلافات رکھتے تھے، اسی طرح اسحاق ڈار کے بھی آخری دنوں میں نثار کے ساتھ اختلافات پیدا ہو گئے تھے۔ اب اسحاق ڈار کے پاکستان نہ آنے کے زیادہ تر امکانات اور نئے وزیر خزانہ کے آنے کے بعد جب پارلیمنٹ کی سیاست میں خواجہ آصف کے آئوٹ ہونے اور آئندہ چند دنوں میں مزید اہم ن لیگیوں کی متوقع گرفتاریوں کے بعد چوہدری نثار کیلئے ن لیگ کا میدان نہ صرف کھلا ہو گا بلکہ شہباز شریف بھی یہی چاہیں گے کہ نثار کے ن لیگ میں رہنے سے اداروں کے ساتھ فاصلے کم ہوں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی سزا کی صورت میں مسلم لیگ کے ٹکٹ دینے والے بورڈ میں بھی چوہدری نثار کا اہم ترین رول ہو گا، نثار کو پیغام بھی دیا گیا ہے کہ نواز شریف کو سزا ہونے کی صورت میں مسلم لیگ ن کے اندر ان کو اہم ترین ذمہ داری دی جا سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق نثار کی اس وقت پارٹی کے خلاف خاموشی بھی اسی وجہ سے ہے اور ذرائع نے بھی اس بات کو کنفرم کیا ہے کہ نثار کو آئندہ انتخابات میں ن لیگ کی ہی

طرف سے دو حلقوں سے الیکشن لڑنے کی دعوت دی جائے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کی ایک اہم شخصیت نے یہاں تک پیغام دیا ہے کہ پنجاب یا مرکز دونوں میں اہم ترین ذمہ داری ان کو دی جائے گی۔ نثار کا ذاتی گروپ بھی اسی وجہ سے متحرک ہے اور اس گروپ نے پارٹی کے اندر آئندہ کی حکمت عملی کیلئے رابطے تیز کر دئیے ہیں اور پنڈی سے تعلق رکھنے والے ایک بڑے گروپ کی بھی انہیں

مکمل حمایت حاصل ہے۔ ذرائع کے مطابق نثار کے ہاتھ میں پارٹی کی اہم پوزیشن آنے کی صورت میں ن لیگ کو چھوڑنے کی تیاریوں میں مصروف بڑا گروپ اپنا ارادہ تبدیل کرنے لگاہے۔ واضح رہے کہ بجٹ اجلاس میں چوہدری نثار کی آمد نے اپوزیشن سمیت حکومتی بنچوں کو بھی حیران کر دیا تھا۔ چوہدری نثار کے اسمبلی ہال پہنچتے ہی بڑی تعداد میں اراکین اسمبلی جن میں ن لیگ کے

علاوہ اپوزیشن اور دیگر جماعتوں کے اراکین شامل تھے ان سے ملنے کیلئے ان کے گرد جمع ہو گئے۔ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی بھی چوہدری نثار کے ساتھ کھڑے رہے اور اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کرتے رہے۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…