اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کسٹمز کی ضبط شدہ 18ہزار لگژری گاڑیاں با اثر شخصیات کو دینے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کی رپورٹ میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ محکمہ کسٹمز کی جانب سے ضبط شدہ نان کسٹم پیڈ لگژری گاڑیاں با اثر شخصیات کواونے پونے داموں دیدی گئی ہیں۔ ایف بی آر، کسٹمز
اور دیگر وفاقی و صوبائی اداروں کے افسران کو یہ گاڑیاں دی گئیںاور قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا چونا لگا دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق لگژری گاڑیاں صرف 50ہزار سے سوا لاکھ ٹوکن منی لے کر دی گئیں جبکہ استفادہ کرنے والوں میں حکومتی شخصیات اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ساتھ قریبی رشتہ دار بھی شامل ہیں۔