کراچی (آئی این پی)سندھ ہائی کورٹ میں صوبہ کو 7 ریاستوں میں تقسیم کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی جس پر عدالت عالیہ نے فریقین کو 8 مئی کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دئیے ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں صوبہ کو 7 ریاستوں میں تقسیم کرنے سے متعلق درخواست شہری عظمت ولی نے دائر کررکھی ہے۔دوران سماعت درخواست گزار کا کہناتھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی ذمہ داریوں میں ناکام ہو چکی ہیں ۔
موجودہ نظام کے تحت سندھ کی حالت نہیں بدلی جا سکتی لہٰذا سندھ کو 7 آزاد ریاستوں میں تقسیم کیا جائے۔جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے درد دل کے ساتھ درخواست دائر کی ہے لیکن بہت سے معاملات سیاسی ہوتے ہیں، ملک کے حالات نازک ہیں، بدقسمتی سے ہم ایک دوسرے سے بدگمانی کا شکار ہیں۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ کبھی کبھی زیادہ ریاستیں بنانے سے معاملات دوسری طرف بھی چلے جاتے ہیں۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 8 مئی تک ملتوی کر دی، درخواست میں صوبائی سیکرٹری داخلہ ‘ چیف سیکرٹری سندھ اوردیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔