پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

دھماکہ خیز خبر:نواز شریف اور مودی کی لندن میں ملاقات ۔۔بیگم کلثوم نواز کی بیماری کی آڑ میں کیا گیم کھیلی جا رہی ہے ؟ایسا خوفناک دعویٰ سامنے آگیا کہ ہلچل مچ گئی

datetime 17  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی ) تحریک انصاف نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہلیہ کی عیادت فرار کا بہانہ نہیں بننی چاہئے۔ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے نواز شریف کی لندن روانگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نیب ریفرنسز میں احتساب عدالت کی کارروائی فیصلہ کن مراحل میں داخل ہوا چاہتی ہے، ایسے میں نواز شریف کی بیرون ملک روانگی بہت سے شبہات کو جنم دے رہی ہے۔

اہلیہ کی عیادت فرار کا وسیلہ نہیں بننی چاہئے ۔فواد چوہدری نے اسحاق ڈار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سمدھی صاحب بھی بیماری کی آڑ میں نو دو گیارہ ہوئے، وزیراعظم اور وزیر داخلہ سمیت وفاقی حکومت اور اسکے بیشتر ادارے شریفوں کو بچانے یا بھگانے میں لگے ہوئے ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی لندن یاترا کا منصوبہ اس وقت سامنے آیا جب مودی لندن پہنچے، آنے والا وقت بتائے گا کہ نواز شریف کا مودی کے دورہ برطانیہ سے کیا تعلق ہے ، احتساب سے فرار کی ممکنہ کوششوں کے پیش نظر مناسب اقدامات ضروری ہیں۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف، بیٹی مریم نواز، داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور نواسی ماہ نور لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ نواز شریف لندن میں اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے اور ممکنہ طور پر 22 اپریل اتوار کو واپس آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…