پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

وزارت خزانہ و وزارت تجارت کی ناقص پالیسیاں،پاکستان کا تجارتی خسارہ تاریخ کی سب سے بدترین سطح پرپہنچ گیا، انتہائی افسوسناک انکشافات

datetime 12  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) تاجر رہنما سابق صدر بورڈ آف مینجمنٹ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور عارف قاسم نے پاکستان کی تجارت کو رواں مالی سال کے ابتدائی 9جولائی تا مارچ میں تجارتی خسارہ 17.3فیصد بڑھ کر 27ارب29کروڑ 90لاکھ ڈالر تک پہنچنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ سے ہی تجارتی خسارہ میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا

انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ و تجارت کی ناقص پالیسیوں کے باعث درآمدات اور برآمدات میں واضع فرق کی وجہ سے تجارتی خسارہ27ارب ڈالر سے تجاوزکرگیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عارف قاسم نے کہا کہ بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے انہوں نے کہاکہ برآمدات میں اضافہ کیلئے سستی توانائی کی فراہمی ناگزیر ہے کیونکہ خطے کے دیگر ممالک میں گیس اور بجلی کے نرخ پاکستان کے مقابلے میں پچاس فی صدتک کم ہیں اس کے علاوہ وہاں کم اجرتوں ر دستیاب افرادی قوت کے باعث ان ممالک کی برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہوگا اس لیے گیس اور بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے کیونکہ صنعتی پیداوار پر آنے والی لاگت میں اضافے کی وجہ سے پاکستانی مصنوعات عالمی مارکیٹ میں جاری مسابقت میں پیچھے رہی ہیں اور اسی وجہ سے ان کی جگہ دیگر ممالک کی مصنوعات لے رہی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ برآمدا ت میں اضافہ کیلئے مراعات اور سیلز ٹیکس ریفنڈز کی فوری ادا کیے جائیں کیونکہ برآمدات کنندگان سرمائے کی کمی کا شکار ہیں برآمدات میں کمی کی ایک یہ بھی اہم وجہ ہے اس جانب خصوصی توجہ کی ضرورت ہے کیونکہ برآمدات کسی بھی ملک کی معیشت کے استحکام کی ضامن ہیں۔ تاجر رہنما سابق صدر بورڈ آف مینجمنٹ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور عارف قاسم نے پاکستان کی تجارت کو رواں مالی سال کے ابتدائی 9جولائی تا مارچ میں تجارتی خسارہ 17.3فیصد بڑھ کر 27ارب29کروڑ 90لاکھ ڈالر تک پہنچنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ سے ہی تجارتی خسارہ میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…