منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

شہباز شریف چاہتے ہیں کہ مریم نواز لیڈر بنیں؟ چوہدری نثار کی انہوں نے کیا ڈیوٹی لگائی؟ سابق سیکرٹری کے الزامات پر وزیراعلیٰ پنجاب کی اہلیہ تہمینہ درانی کا حیرت انگیز ردعمل سامنے آ گیا

datetime 11  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تہمینہ درانی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری زبیر محمود کے الزامات کا جواب دے دیا، میاں شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے کہا کہ زبیر محمود کی سنائی گئی کہانی میں کوئی حقیقت نہیں، سب کچھ سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا جا رہا ہے، مجھے کوئی بلیک میل نہیں کر سکتا۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کی اہلیہ کے سابق سیکرٹری زبیر محمود نے اپنی آنے والی کتاب کے حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا تھا کہ شہباز شریف نہیں چاہتے کہ مریم نواز لیڈر بنیں۔ چوہدری نثار، شہبازشریف کی ہدایات پر نوازشریف کی طے شدہ مخالفت کر رہے ہیں۔ زبیر محمود نے کہا کہ تہمینہ درانی کے گھر پر شہباز شریف اور چوہدری نثار کی دو درجن سے زائد ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ تہمینہ درانی کے ٹیکسٹ میسجز اور فون کال ریکارڈ ان کے پاس محفوظ ہے، زبیر محمود نے اپنی گفتگو میں کہا تھا کہ میڈم کی ہدایت تھی کہ اس ریکارڈ کو میں محفوظ رکھوں اور دس سال بعد کتاب شائع کروں لیکن میں نے کچھ جلدی کر دی، یہ کتاب چار ماہ میں سامنے آ جائے گی۔ شہباز شریف کی اہلیہ نے زبیر محمود کے انکشافات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ زبیر محمود کی کبھی چوہدری نثار سے ملاقات نہیں ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار ہمارے گھر کے ایک فرد ہیں جنہیں نواز شریف سے پہلے سے جانتی ہوں، انہوں نے کہا کہ ان کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔  تہمینہ درانی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری زبیر محمود کے الزامات کا جواب دے دیا، میاں شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے کہا کہ زبیر محمود کی سنائی گئی کہانی میں کوئی حقیقت نہیں، سب کچھ سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا جا رہا ہے، مجھے کوئی بلیک میل نہیں کر سکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…